Tag: 4 days physical remand

  • گوجرہ اجتماعی زیادتی کیس : ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

    گوجرہ اجتماعی زیادتی کیس : ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

    گوجرہ میں موٹروے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کو گوجرہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزمان کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے آج زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان کو مقامی عدالت کے جج عابد اسلام کوڑیاں کی عدالت میں پیش کرکے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے گرفتار دونوں ملزمان کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے مذکورہ گرفتار ملزمان کو منگل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    پولیس نے دونوں ملزمان حماد احمد اور رحمان کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شریک ملزمہ لائبہ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

    مزید پڑھیں : گوجرہ میں خاتون سے زیادتی کیس کا ایک ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے گارڈن ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر کارمیں بیٹھایا اور فیصل آباد موٹر وے ایم فور پر ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • ساتھی اہلکار کا قتل، رینجرز اہلکار 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ساتھی اہلکار کا قتل، رینجرز اہلکار 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: مقامی عدالت نے ساتھی اہلکار کے قتل کیس میں رینجرز اہلکار علی مرتضیٰ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکار معشوق علی کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    ملزم رینجرز اہلکار مرتضیٰ علی کو عدالت میں سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا،  پولیس نے عدالت سے گرفتار رینجرز اہلکار کو ریمانڈ میں دینے کی  استدعا کی ، جس کے بعد عدالت نے ملزم علی مرتضیٰ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    مقدمے میں انسدادہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : رینجرز اہلکار آپس کے جھگڑے میں جاں بحق


    واضح رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز اہلکاروں کے درمیان آپس کے جھگڑے میں گولی چل جانے کے باعث ایک رینجر اہلکار 3 گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا، ملزم کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔