Tag: 4 dead bodies found

  • کوئٹہ: کلی پائند سے 2خواتین سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد

    کوئٹہ: کلی پائند سے 2خواتین سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد

    کوئٹہ : نواحی علاقہ میں دو خواتین سمیت چار افراد کو گولیاں کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کےمطابق کوئٹہ کےنواحی علاقے کلی پائند میں ٹیوب ویل کے قریب سے دوخواتین سمیت چار افراد کی لاشیں ملیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کوتحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی، ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال میں ضروری کارروائی اور شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائیگا، قتل کے حوالے سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب پشین سے مزید تین افراد کی لاشیں مل گئیں، لیویزذرائع کے مطابق مقتولین کو کچھ دن پہلے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، لاشوں کوشناخت کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال پشین منتقل کردیا گیا۔

    ایف سی اور حساس اداروں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن کےدوران علاقے سے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

  • ژوب:  4افراد کی لاشیں برآمد

    ژوب: 4افراد کی لاشیں برآمد

    ژوب: بلوچستان کے شہر ژوب سے چار تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    پولیس کے مطابق لاشیں ژوب کے علاقے تودہ زئی کے پہاڑوں سے برآمد ہوئیں، اہل علاقہ نے لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ژوب انتظامیہ کو دی تھی، جس پر لیویز اور ایف سی کی نفری نے علاقے سے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے ژوب منتقل کردیا، چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے لاشوں کی شناخت مشکل مرحلہ ہے ۔

    پولیس ذرائع نے شک ظاہر کیا ہے کہ چند روز قبل پولیو ورکرز کو اغواء کیا گیا تھا، لاشیں ان کی بھی ہو سکتی ہیں، تاہم شناخت کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

    واضح رہے کہ اسی علاقے میں چند روز قبل انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضاکار اور ایک سیکیورٹی اہلکار اغوا ہوگئے تھے، جن کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

    اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف شہروں سے اغواء ہونے والے افراد کی تشددزدہ لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔