Tag: 4 dead

  • یونان: دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں،9سالہ بچے سمیت 4افراد ہلاک

    یونان: دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں،9سالہ بچے سمیت 4افراد ہلاک

    ایتھنز: یونان میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ میں نوسالہ بچے سمیت چار افراد ہلاک تین زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    greece-2

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یونان کے جزیرہ ایجین کے ساحل پر اسپیڈ بوٹ سیاحوں کی کشتی سے ٹکرا گئی، حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں :  یونان :ساحل پر پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن ہلاک

    کوسٹ گارڈز کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے، عینی شاہدین کے مطابق سمندر میں آٹھ سے نو لوگوں کو تیرتے دیکھا گیا۔

    greece-1

    اطلاعات کے مطابق کشتیوں میں بیس افراد سوار تھے، مرنےوالوں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • کابل:خود کش دھماکے میں 4افراد جاں بحق،40سے زائدزخمی

    کابل:خود کش دھماکے میں 4افراد جاں بحق،40سے زائدزخمی

    کابل: افغان دارلحکومت کابل میں خود کش بم دھماکے میں چار افرادجاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کابل کے مغرب میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرے ٹرک کو سرکاری عمارت کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چالیس سے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جرائم کی تحقیقات کے مقامی سربراہ جاں بحق ہوگئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: کامونکی میں کار ٹرین کی زد میں آگئی، 4افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ: کامونکی میں کار ٹرین کی زد میں آگئی، 4افراد جاں بحق

    گجرانوالہ : ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آگئی ،حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    گجرانوالہ کے نواحی علاقے کامونکی میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث گاڑی ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گاڑی میں سوار افراد لاہور سے سیالکوٹ جارہے تھے۔