Tag: 4 dehshat gard halak

  • پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

    پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

    راولپنڈی : پاک فوج کا آپریشن ردالفساد پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، رینجرز نے متعدد علاقوں سے دو سو سے زائد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں اس دوران چاردہشت گرد ہلاک اورچھ سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پنجاب رینجرز نے مختلف علاقوں میں 200 سے زائد آپریشنز کیے گئے ہیں، یہ سرچ آپریشن لیہ، راولپنڈی، کہروڑ کے علاقے میں کئے گئے۔

    چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ملزمان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز میں مشتبہ گھروں، دکانوں اور مدارس کی تلاشی لی گئی، جس میں جہادی مواد اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    آپریشن کے دوران متعدد افغانیوں سمیت 600 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران جماعت الاحر ارکے کچھ سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

    پنجاب رینجرز کے ساتھ  پولیس نے بھی ملزمان کیخلاف کارروائیوں میں بھرپور تعاون کیا۔

  • پاک فوج نے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

    پاک فوج نے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

    راولپنڈی : پاک فوج نے ٹانک کے علاقے پنگ میں آپریشن کے دوران 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مار ڈالے، مارے جانے والوں میں عصمت اللہ شاہین کابیٹا کمانڈرعمر بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ٹانک کےعلاقے پنگ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا، جس میں پاک فوج نے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب چارملزمان کو ہلاک کر دیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں عصمت اللہ شاہین کے بیٹے کمانڈرعمرسمیت کمانڈر زمان عرف طوفان، کمانڈر وصی اللہ اورظلم الدین عرف ظلمت شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن میں بھاری تعداد میں گولہ بارود اورہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ گروپ ڈیرہ اسماعیل خان اور اطراف کے علاقوں میں بھتہ خوری، اغواء برائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، عصمت اللہ شاہین کالعدم ٹی ٹی پی شوریٰ کااہم ممبرتھا۔

  • خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال : سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا۔

    اسٹاف رپورٹر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    ctd-post-01

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم،رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    مبینہ دہشت گردوں بارے اطلاع تھی کہ وہ ملتان میں بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے 2 سے تین ساتھی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

  • پنجاب، بلوچستان بارڈرپرکومبنگ آپریشن، آٹھ دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

    پنجاب، بلوچستان بارڈرپرکومبنگ آپریشن، آٹھ دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان بارڈر پرکومبنگ آپریشن کر کے آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیئے کارروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی سرکوبی کیلیے قانون نافذ کرنے والے سرگرم ہیں، پنجاب بلوچستان بارڈر پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آپریشن گیانداری کے علاقے میں کیا گیا۔ کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں متعدد دہشت گرد اور فراری گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آپریشن میں پانچ ہیلی کاپٹرزاورسو کمانڈوز سمیت دو ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    راجن پور کے قبائلی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فراریوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے پچیس فراری گرفتارکرلئے، ملزمان کے قبضے سے تین اینٹی ایئر کرافٹ گن، ستائیس کلاشنکوف ،سو کلو بارودی مواد، ڈیڑھ ہزار گولیاں اور دستی بم برآمد ہوئے۔

     

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت چاردہشتگرد ہلاک

    کراچی میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت چاردہشتگرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کر دیا۔ سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاون میں سرچ آپریشن کیا جس پر دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

    جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں صالح محمد رحمانی بھی شامل ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن اور لیاری میں کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا، لانڈھی میں پولیس نے مقابلے کے بعد دوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ نارتھ کراچی میں ڈکیتی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

     

  • سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد ہلاک

    سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔ سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس سے مقابلے میں ہلاک چار دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔

    ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کا نام خانیوال عرف خان ولی ہے۔ راؤ انوار نے بتایا کہ دوسرا دہشت گرد امیر اللہ محسود قاری نعمت کا ساتھی اور وزیرستان میں کالعدم تنظیم کا نائب امیر اور کمانڈر تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیسرا دہشت گرد بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کامنصوبہ بنا رہے تھے۔