Tag: 4 halak

  • کراچی:فائرنگ و پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق

    کراچی:فائرنگ و پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، کورنگی اور میمن گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں دو اغواء کار سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاون قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسلم نامی شخص کو قتل کردیا۔ قائد آباد میں حسینی چورنگی کے قریب مسلح ڈاکووں نے مزاحمت پر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    پولیس اور سی پی ایل سی نے لنک روڈ کے قریب اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ، اغواء کاروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ میں دو اغواء کار مارے گئے۔

    کورنگی گودام چورنگی کے قریب سی آئی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔۔رینجرز نے شاہ فیصل کالونی سے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، دو زخمی

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، دو زخمی

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    شمالی وزیر ستان ایجنسی کی تحصیل شوال پاک افغان سرحد کے قریب ایک گاڑی پر امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ڈرون حملے کے بعد گاڑی میں فورا آگ لگ گئی، دھماکے کی آواز سن کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی کارروائیاں شرور کردیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر اب بھی امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی سطح پر پروازیں جاری ہے جس سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

  • شمالی وزیرستان : امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک ،آٹھ زخمی

    شمالی وزیرستان : امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک ،آٹھ زخمی

    شمالی وزیرستان :ڈرون طیارے کی پروازیں بدستور جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے منگورتی میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے،افغانستان سے آپریٹ ہونے والے امریکی ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق جس گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ مقامی کمانڈر حبیب اللہ کا گھر ہے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے طالبان کے کمانڈر کے گھر پر دومیزائل فائر کیے۔

    حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے فوری طور پر تصدیق نہ ہو سکی ۔ ڈرون طیاروں نے کافی دیر تک علاقے میں پروازیں کیں جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کند گھڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • کراچی: پرتشدد واقعات میں چارافراد جاں بحق

    کراچی: پرتشدد واقعات میں چارافراد جاں بحق

    کراچی میں پُر تشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ فائرنگ اور دیگر واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کراچی میں پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔شہر قائد میں ایک اور صبح کا آغاز قتل و غارت گری سے ہوا۔ پولیس کے مطابق حسین آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

    جاں بحق افراد کی شناخت عمران ،نوید اورساجد کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق حملہ آور دو موٹرسائیکل پرسوار چار افرادتھے جنہوں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی ۔

    جائے وقوعہ سے گولیوں کے بارہ خول برآمد ہوئے۔ رات گئے اورنگی ٹاؤن میں چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔ لیاری چیل چوک اور کلفٹن کی نیلم کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب بلدیہ سعیدآبادمیں رینجرز نے کارروائی کے دروان قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا۔مچھر کالونی میں پولیس کارروائی میں اسٹریٹ کرائمزکی متعددوارداتوں میں ملوث ایک ملزم گرفتار ہوا۔

  • کوئٹہ:مسجد کے باہر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

    کوئٹہ:مسجد کے باہر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

    کوئٹہ کے علاقے محمودآباد میں مسجد کے باہر فائرنگ سےایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، پشتون آباد محمود آباد میں مسلح افراد نے نمازجمعہ کے بعد مسجد کے قریب فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں ایک شخص بیٹے ،پوتے اور ایک عزیز سمیت شدید زخمی ہوگیا۔ جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی چل بسے۔

    ہزارگنجی میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پرایف سی کی گاڑیوں کے قریب زورد دار دھماکا ہوا تاہم ایف سی اہلکارمحفوظ رہے۔دھماکاخیزمواد ایک ٹھیلے میں نصب تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں چھ سے آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا