Tag: 4 Kashmiri martyrs

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی بربریت، 4 نوجوان شہید

    مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی بربریت، 4 نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، بزدل بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں چار کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا۔

    سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

    بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف علاقے میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے چارکشمیری شہید، درجنوں زخمی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے چارکشمیری شہید، درجنوں زخمی

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظاہرین پرگولی چلادی۔ سری نگرمیں قابض فوج کی فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ نوجوان گھر گھرچھاپوں کےخلاف احتجاج کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سری نگر میں بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، قابض فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    شہید کشمیری نوجوان زاہد رشید اور ثاقب احمد علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک گھر کو تباہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ دوسری جانب پلوامہ میں بھی دو روز قبل 2 نوجوان بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

    بھارتی فوج کے مظالم پر پاکستان کا شدید رد عمل

    علاوہ ازیں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کی شہادت کے معاملے میں خاموشی اختیار نہیں کر سکتا۔ بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

    ڈائیلاگ کا مشورہ دینے والی عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کروائیں۔