Tag: 4 mulziman giraftar

  • مقتول سردارسورن سنگھ کی آخری رسومات ادا، چار ملزمان گرفتار

    مقتول سردارسورن سنگھ کی آخری رسومات ادا، چار ملزمان گرفتار

    بونیر : پی ٹی آئی کے مقتول رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات بونیر میں ادا کردی گئیں۔ قتل کے شبے میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

    آخری رسومات میں کسی حکومتی عہدیدار یا پارٹی کے نمائندے نے شرکت نہیں کی، پولیس نے سورن سنگھ کےقتل کےالزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،

    واضح رہے کہ گذشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ پربونیر کے علاقے پیر بابا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    سورن سنگھ کسی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے، انہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

     

  • چوری اورڈکیتیوں میں ملوث چارملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

    چوری اورڈکیتیوں میں ملوث چارملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

    لاہور: واپڈا ٹاﺅن میں ستو کتلہ پولیس نے کارروائی کرکے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے واپڈا ٹاﺅن میں اتوار بازار کے گراﺅنڈ میں ستو کتلہ پولیس نے کارروائی کر کے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے نقب زنوں کے چار رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کے یہ ملزمان گھروں کے تالے توڑ کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے اور مختف علاقوں میں پرس اور موبائلز فون چھیننے کی وارداتیں بھی کرچکے ہیں ۔

    گرفتارملزمان کے قبضہ سے نقدی،موبائل فونز اور الیکٹرونکس کا سامان بھی برآمد کیا گیاہے۔

  • سانحہ صفورہ کے ملزمان کی گرفتاری: وزیر اعظم کا قائم علی شاہ کو فون

    سانحہ صفورہ کے ملزمان کی گرفتاری: وزیر اعظم کا قائم علی شاہ کو فون

    اسلام آباد : وزیرا عظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور صفورا فائرنگ کیس کے چار مرکزی ملزمان کی گرفتاری پر ان کی تعریف کی۔

    وزیر اعظم نے سندھ پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ملک سےدہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کےعزم کااعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن درست سمت میں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی کہ ہمارے ادارےچیلنجزسے نمٹنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیرا عظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ صفورا فائرنگ کیس کے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے،سی ٹی ڈ ی پولیس کے مطابق دہشت گرد گروپ کے سربراہ طاہر بھی گرفتارملزمان میں شامل ہے جس کا بھائی شاہد دو مئی کو مقابلے میں مار ا گیا تھا ۔

    طاہر کا تعلق سرائے عالمگیر پنجاب سے ہے۔ ملزمان کوکراچی کےمختلف علاقوں سےگرفتارکیاگیا،صفورا گوٹھ کےقریب بس میں فائرنگ سےپینتالیس افرد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • چار بھتہ خورافغانی ایبٹ آباد سے گرفتار،اسلحہ ورقم برآمد

    چار بھتہ خورافغانی ایبٹ آباد سے گرفتار،اسلحہ ورقم برآمد

    ایبٹ آباد: پولیس کی کارروائی چار بھتہ خور گرفتار، ایبٹ آباد پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے تین پستول اور تین لاکھ روپے کیش بر آمد، پولیس کے مطابق چاروں بھتہ خورافغانی ہیں اور کراچی پولیس کو بھی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    چاروں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی ایس پی میرپور کیڈٹ خورشید کے مطابق چاروں بھتہ خور کالج روڈ پر ایک تاجر سلیمان سے فون پر بھتہ مانگ رہے تھے کہ پولیس نے کاروائی کرکے ان چاروں کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔

    چاروں بھتہ خوروں کے قبضہ سے تین پستول، اور تین لاکھ روپے کیش بر آمد ہوئی ہے، چاروں ملزمان کراچی پولیس کو بھی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 7ATA,324,358 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔چاروں ملزمان کوانسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • جعلی ادویات کی فروخت میں ملوّث چار ملزمان گرفتار

    جعلی ادویات کی فروخت میں ملوّث چار ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اےجعلی ادویات فروخت کرنے والے گروہ کے چار ارکان کوگرفتار کرلیا۔ کروڑوں روپے کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ادویات کی فروخت کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والا گروہ لاہور میں پکڑا گیا ۔ ایف آئی اے نے چار ایسے افراد کو گرفتار کیا جن کا تعلق جعلی ادویات فروخت کرنے والے گروہ سے ہے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ہیپا ٹائٹس سی اور دیگر مہلک بیماریوں کی کروڑوں روپے کی جعلی ادویات قبضے میں لی گئی ہیں۔

    گروہ کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں اس کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات تیار کرنے والے تمام نیٹ ورک پکڑ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ملزمان نہیں پشت پناہوں پر بھی ہاتھ ڈالیں گے اور ایسے لوگوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔