غزہ : اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارےمیں اسرائیلی فوج نے گھات لگا کر چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا، فلسطینی وزارت صحت نے چار فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کے گذشتہ سال مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں جبکہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اکتوبر سے ابتک ایک سو سینتیس فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاہے۔ جبکہ سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی سفاکیت کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ فلسطینیوں علاقوں میں بڑھتی ہوئی یہودی بستیوں کیخلاف فلسطینی سراپا احتجاج ہیں، جن کی آواز کو دبانے کیلئے اسرائیل مسلسل طاقت کا بے جا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔