Tag: 4 rupees 28 paisa

  • بجلی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا امکان

    بجلی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا امکان

    کراچی: بجلی کی قیمت میں دو روپے چالیس پیسے کمی کا امکان ہے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نپیرا کو درخواست جمع کرا دی۔

    نیپرا زرائع کے مطابق سی پی پی اے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔نیپرا حکام کے مطابق آٹھ اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں دو روپے چالیس پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

    اکتوبرمیں بجلی پیداوارپرکل لاگت تینتالیس ارب اٹہتر کروڑ روپے رہی،درخواست میں موقف۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ دیگر صارفین کو اس کمی سے ریلیف ملے گا۔

  • نیپرا نے ملک بھرمیں بجلی 4روپے28پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی

    نیپرا نے ملک بھرمیں بجلی 4روپے28پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی

    اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر میں بجلی چار روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی، وزارتِ خزانہ کی جانب سے گردشی قرضے ادا کرنے سے انکار پر چار سو پچاس ارب روپے کا بوجھ گھریلوصارفین پر ڈال دیا گیا۔

    حکومت نے ساڑھے چار سو ارب روپے کے گردشی قرضے عوام سے وصول کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، سب سے پہلے کراچی کے بجلی صارفین پر بجلی گرائی گئی ہے۔ وزارتِ پانی وبجلی نے وزارتِ خزانہ کے نادر شاہی حکم کے بعد گھریلو صارفین کیلئے تمام سلیبز کا فائدہ ختم کردیا۔

    وزارتِ خزانہ نے گردشی قرضوں کی مد میں جمع ہونے والے ساڑھے چار سو ارب روپے کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے وزارتِ پانی و بجلی کو یہ انوکھی ہدایت کی ہے کہ گردشی قرضوں کی مد میں جمع ہونے والی رقم عوام سے وصول کی جائے، اس حکم کے بعد کے بعد نیپرا نے گھریلوصارفین کیلئے بجلی 20 تا 80 فیصد تک مہنگی کردی ہے۔

    اس صورتحال میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2 روپے سے 4٫28 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے، 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2٫09 روپے فی یونٹ مہنگی، 301 تا 700 یونٹس کے صارفین کو 3٫67 روپے یونٹ جبکہ 700 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2٫09روپے یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔