Tag: 4 Suspects Arrested

  • کبیر والا :انسانیت سوز ظلم کرنے والے مزید چار ملزمان گرفتار، تعداد سات ہوگئی

    کبیر والا :انسانیت سوز ظلم کرنے والے مزید چار ملزمان گرفتار، تعداد سات ہوگئی

    کبیروالا : انسانیت کی تذلیل کرنے والے مزید چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے، حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد سات ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبیر والا میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان اور اس کے دوست پر سفاکانہ تشدد کی فوٹیج نے ہلچل مچا دی تھی۔

    پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا مزید چار ملزمان آج گرفتار کرلیے گئے، ملزمان میں ساجد، حسنین، افضل اور خیرات عباس شامل ہیں، سفاکانہ تشدد میں ملوث پکڑے گئے ملزمان کی تعداد سات ہو گئی۔

    پسند کی شادی پر بااثر ملزمان نے نوجوان اور اس کے دوست کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انہیں کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا۔

    مزید پڑھیں : کبیروالا، پسند کی شادی ، بااثر افراد کا دو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد، ملزمان گرفتار

    زمین پر ناک سے لکیریں اور منہ پر مٹی بھی لگوائی، واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

  • رینجرز کارروائی: دہشت گرد سمیت چارملزمان گرفتار، مقابلے میں ڈاکوہلاک

    رینجرز کارروائی: دہشت گرد سمیت چارملزمان گرفتار، مقابلے میں ڈاکوہلاک

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے دہشت گرد سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مدینہ کالونی سے ملزم عبدالغفور کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم دہشت گردی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    اس کے علاوہ مدینہ کالونی سے ہی ملزم محمد صابرعرف پنجابی کو بھی گرفتارکیا گیا، مذکورہ ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاؤن سے دو ملزمان محمد ہاشم اورظفر ذکی کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان زائد المیعاد ادویات اور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اورمنشیات بر آمد ہوئی ہے۔

    رینجرز نے قانونی چارہ جوئی کیلئے دو ملزمان کو پولیس اور دو کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے کورنگی میں ڈکیتی کی کوششش ناکام بنادی، کورنگی میں واقع انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر رینجرز کی ٹیم پہنچی تو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔

    ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کوئٹہ:مکان پر چھاپہ، کالعدم تنظیم کے 4کارندے گرفتار

    کوئٹہ:ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چار کارندے گرفتار کرلئے۔

    ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر جتک اسٹاپ کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران  کالعدم تنظیم کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    جنہیں تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد ہوئیں ہیں۔