Tag: 4 target killer arrest

  • کراچی : گینگ وارکے چارخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : گینگ وارکے چارخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ایس آئی یو نے سعیدآباد میں کامیاب کارروائی کرکے چار ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے، ملزمان کا تعلق گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، ملزمان قتل کے علاوہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے سعید آباد سے چار خطرناک ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، ایس ایس پی ایس آئی یو طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان مہلک نشہ کرسٹل اور ہیروئن کے کاروبار میں بھی ملوث ہیں۔

    ملزمان میں فرحان عرف کلاشنکوف، سجاد عرف بھرم، عدیل اور شہروز شامل ہیں، گینگ وار ملزمان قتل، رہزنی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ہونے والے گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے ٹارگٹ کلرز نے اہم انکشافات کیے ہیں، دوران تفتیش ملزمان نے دو افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزمان نے45 ہزار روپے کے تنازعہ پر اپنے ساتھی کو اور مخبری کے شبے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کےایک اہلکار کی جان لی۔

    ملزم شہروز نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مخبر کو گلشن مزدور میں قتل کیا، فقیر کالونی میں رقم کے تنازعے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی ساتھی کو قتل کیا، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کے لیے شہریوں سے دو125 موٹرسائیکلیں چھینی تھی۔

    ایس ایس پی طارق دھاریجو نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول اور دونوں مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس موقع پر ملزم نے بتایا کہ مخبر روزانہ ہمارے گھروں پر چھاپے پڑوارہا تھا، اسی کی مخبری پر ہم گرفتار بھی ہوئے اس لیے اسے قتل کردیا۔

    ملزم شہروز نے بتایا کہ حب سے کرسٹل ( منشیات) لاکرعنایت اللہ کو دیتا تھا جسے وہ کراچی میں فروخت کردیتا تھا، منشیات کے45ہزار روپے ا س پر بقایا تھے، نہ دینے پرعنایت اللہ کو قتل کیا۔

  • ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار،اسلحہ برآمد

    ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے چار ٹارگٹ کلر گرفتار کر لئے ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کےچار ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے، گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سلیم چوہدری عرف سلیم شیخ ،زکریا عرف بابو بھائی اسد عرف بھورا اورظہیرالدین عرف بابرشامل ہیں۔

    گرفتارٹارگٹ کلرز سےدو دستی بم اورچار کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق ملزم سلیم دیگرساتھیوں کےہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ٹارچرسیل چلاتاتھا، سلیم لاشوں کے ٹکڑےکرکے کچراکنڈی میں پھینک دیا کرتاتھا۔

    ملزم اسد شہر میں اسلحہ فراہم کرتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طالبان کو بھی بیس دستی بم اور دیگراسلحہ فراہم کرنے کااعتراف کیا ہے۔

  • سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، چارخطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، چارخطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد چار خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔ پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے درمیان تصادم کے دوران دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کردیا۔ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ کے بعد چار ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزمان پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ایف بی ایریا سے بھی سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر امجد علی گرفتار ہوگیا، ملزم اہلکاروں اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    پاک کالونی میں منشیات فروشوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ اور تصادم کے باعث دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

     

  • قانون نافذکرنےوالوں کی کارروائیاں،4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    قانون نافذکرنےوالوں کی کارروائیاں،4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : شہر قائد کےمختلف علاقوں سےباون افراد کےقتل میں ملوث چار ٹارگٹ کلرزگرفتار کرلئے گئے،لیاری میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کےدوملزمان مارےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے ،رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹ کلرز کے تعاقب میں کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکےسیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے، ملزم کامران بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور بھارت سے دہشت گردی کی ٹریننگ لے چکا ہے، جبکہ ملزم خاور پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ایک اورٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس اہلکار سمیت پینتیس افراد کے قتل میں ملوث ملزم یامین کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن سے بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں حراست میں لےلیا۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔

    جبکہ عسکری پارک کےقریب فائرنگ کےنتیجے میں کےایم سی کا افسرارشد حسین جاں بحق ہوگیا۔ ادھر گلشن غازی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

  • کراچی : کورنگی سو کوارٹرز سے 4 ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : کورنگی سو کوارٹرز سے 4 ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: کراچی میں کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سیاسی جماعت کے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ ،دستی بم اور گولیاں برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی عثمان باوجوہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کورنگی سو کوارٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ابوہریرہ عرف سہیل عرف عمر علی،عبداللہ عرف دنبہ، محمد ابراہیم عرف ترمزا، جاوید خان عرف بھولا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے اکیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، دودستی بم ، دو ٹی ٹی پستول، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔

    دوسری جانب پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتارکر لئے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیں جاری ہیں ، پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارتوں میں ملوث ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس نے عائشہ منزل پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ہے جبکہ سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

  • چار ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    چار ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:گینگ وار کے دو کارندے اور چار ٹارگٹ کلر گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی  پولیس نے کارروائی کے دوران چار ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ رینجرز نے ملیر میں کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اس سلسلے میں ایس ایس پی ایسٹ سیدپیرمحمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئےبتایا کہ ڈسرکٹ ایسٹ سے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔

    گرفتارملزمان سےدو کلاشنکوف، ایک رائفل ،پانچ پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کےمطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔

    ملزمان نےاکتالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور دیگر جرائم کئے۔ملزم محمد زرغام دو ہزارچھ میں چوہدری اسلم پرحملے میں بھی ملوث رہا۔گرفتار ٹارگٹ کلر دانش، عمران اورندیم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔

    دوسری جانب رینجرز نےملیر آسو گوٹھ میں کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کی نشاندہی پر تین ایس ایم جی، سینکڑوں راؤنڈ دو پستول اوردیگراسلحہ برآمد ہواہے۔