Tag: 4 terrorist

  • آرمی چیف نے4 خطرناک دہشت گردوں کی سزائےموت میں توثیق کردی

    آرمی چیف نے4 خطرناک دہشت گردوں کی سزائےموت میں توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی، سزائے موت پانے والوں میں چاروں دہشت گرداہلکاروں کےاغوااورقتل وغارت گری میں ملوث ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں شبیراحمد،عماراخان،طاہرعلی،آفتاب الدین شامل ہیں، دہشت گردوں کی وارداتوں سے21افرادجاں بحق اورکئی زخمی ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق میجرعدنان سمیت10اہلکاروں کے قتل میں دہشت گرد شبیر احمد ملوث ہے، دہشت گرد عماراخان3اہلکاروں کے قتل اور اسکول کوتباہ کرنے میں اور اہلکاروں کے قتل اور فورسز پر حملوں میں دہشت گرد طاہرعلی ملوث ہے جبکہ پولیس افسر کے قتل،اہلکاروں پرحملوں میں دہشت گردآفتاب الدین ملوث ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گردوں نےمجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ میں جرائم کااعتراف کیا، جس کے بعد چاروں دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائےموت کا حکم سنایاتھا۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


    یاد رہے 8 ستمبر کو بھی آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، چاروں دہشت گرد دفوج اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے نام ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ ہیں، چاروں دہشت گردوں نے 16 افراد کو شہید جبکہ 8 کو زخمی کیا علاوہ ازیں دہشت گردوں نے سرکاری اسکولوں کو بھی تباہ کیا تھا۔

    فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر 23 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزائیں بھی سنائی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،4دہشت گرد گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،4دہشت گرد گرفتار

    ڈی آئی خان : سی ٹی ڈی ڈی نے ڈی آئی خان ریجن میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگرد گرفتار اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ایک پنجاب کے علاقے بھکر جب کہ دیگر 3 ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • رینجرز نے یوم علی پر کراچی میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

    رینجرز نے یوم علی پر کراچی میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی : سندھ رینجرز نے یوم علی پر کراچی میں خودکش حملے کامنصوبہ ناکام بنادیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن مین کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 4  انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد آج یوم علی ؓ کے مرکزی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشگردوں نے مرکزی جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے رکھی تھی اور اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ملزمان اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہو سکتے تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس ، 15کلو بارود ، 18دستی بم اور کلاشکوف، ایک 444، سات تیس بور ، 15 میٹر پرائما کارڈوائرا کمپیوٹر برآمد کئے گئے جبکہ 450 سے زائد مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام دہشتگردی کی روک تھام میں سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی

    فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی۔

    دہشتگردی میں ملوث چار مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4دہشت گردوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں احمدعلی،اصغرخان،ہارون رشید،گل رحمان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کو شہید کرنے کے واقعات سمیت مختلف سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔

    چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو سب سے زیادہ پھانسیاں آپریشن رد الفساد کے دوران دی گئی ہیں، جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی


    گزشتہ ہفتے بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی تھی، پھانسی پانے والوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز، اور مشتاق احمد شامل تھے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

  • فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے چار مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے ، جن چار ہدشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے ان میں رحمان الدین ولد معمبر ، مشتاق خان ولد عمر سلیم ، عبیدالرحمان ولد فضل ھادی اور ظفر اقبال ولد محمد خان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث تھے ، انہوں نے بے گناہ شہرہوں سمیت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرکے ان کا خون بہایا اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا ۔

    چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کےسامنے اپنے جرائم کااعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی۔

    دہشتگردوں آج صبح خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دی  گئی، چاروں مجرمان کاتعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو پھانسی


    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی  سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔

    دہشت گردوں میں شوکت علی، امداد اللہ، صابر شاہ، خندان اور انور علی شامل ہیں، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

  • کوٹ لکھپت جیل میں 4مجرموں کو پھانسی دینے کی تیاری

    کوٹ لکھپت جیل میں 4مجرموں کو پھانسی دینے کی تیاری

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں چار دہشت گردوں کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے،  جس کے لئے انتظامات مکمل کرلیے گئے، جیل کے اطراف سخت سیکیورٹی کا حصار ہے

    کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں حساس ادارے کے دفتر اور چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کامران ، عمر عظیم ، احسان ندیم اور محمد زاہد کے بلیک وارنٹ موصول ہونے کے پھانسی دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

    کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں دو کلومیٹر تک عام افراد کا داخلہ بند کرکے جیل کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے، مجموعی طور پر جیل اور اطراف کی سیکورٹی کی ذمہ داری فوج کے پاس ہے ۔

    ادھرہری پور میں پرویز مشرف حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ نیاز محمد کے بھی ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پھانسی پشاور یا راولپنڈی کے جیل میں دیئے جانے کا امکان ہے۔

    سکھر کے سینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکرجھنگوی کےمحمد اعظم اور عطااللہ سمیت چار دہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دیئےجانے کی توقع ہے۔

    گزشتہ روز بھی پرویز مشرف پرقاتلانہ حملے کے مزید چار مجرموں کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، جن مجرموں کو پھانسی دی گئی ان میں غلام سرور بھٹی، راشد محمود قریشی عرف ٹیپو، زبیر احمد اور اخلاص روسی شامل ہیں۔

    اس سے پہلے جمعے کی رات کو جی ایچ کیو پر حملے کے مجرم محمد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور پرویز مشرف حملے کے مجرم ارشد محمود کو پھانسی دی گئی تھی، سانحہ پشاور کے بعد اب تک چھ مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔