Tag: 4 terrorist dead

  • کراچی : ٹول پلازہ کاٹھور کے قریب کارروائی، 4دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : ٹول پلازہ کاٹھور کے قریب کارروائی، 4دہشت گرد مارے گئے

    کراچی: ٹول پلازہ کاٹھور روڈ کے قریب رینجرز کا دہشت گردوں سے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ٹول پلازہ کاٹھور روڈ کے قریب رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، جس پر ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمدآصف، عامر، عبدالوسیم اور یونس کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشتگرد قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی:  سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈو سمیت چار مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور مشتبہ دہشتگردوں کا آمنا سامنا ہوا، دوطرفہ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈو سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی ہے، فرار ہونے والے دوملزمان میں سے گوہر کا تعلق تحریک طالبان سے ہے اور اس کا بھائی ایک مذہبی جماعت کا اہم عہدیدار ہے۔

     راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ تین خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

  • اورکزئی ایجنسی: ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،4 دہشتگردہلاک

    اورکزئی ایجنسی: ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،4 دہشتگردہلاک

    اورکزئی ایجنسی: وسطی علاقوں میں فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    وسطی اورکزئی ایجنسی کےعلاقوں شکرتنگی اورسیفل درہ میں فضائی کارروائی کے دوران چاردہشت گرد ہلاک اور دوٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی اورکزئی ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ، جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حملے میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

  • کوئٹہ: ایف سی ،شرپسندوں کے درمیان فائرنگ ،4شرپسند ہلاک

    کوئٹہ: ایف سی ،شرپسندوں کے درمیان فائرنگ ،4شرپسند ہلاک

    کوئٹہ: پسنی کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے چار دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ میں پسنی کے قریب ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ اس وقت کی جب شر پسند وں نے کوسٹل ہائی وے پر گزرنے والے یوریا کے ٹرکوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق فائرنگ سے زخمی چار شرپسند اسلحہ چھوڑ کے فرار ہوگئے ۔

    شرپسندوں کا کوسٹل ہائی وے پر گزرنے والے یوریا کے ٹرکوں پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔