Tag: 4 terrorist killed

  • مستونگ میں کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

    مستونگ میں کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

    مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع مستونگ کے بی ایریا کلی یارو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں واقع ایک مکان میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

    ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے دوکلاشنکوفیں اور پستول برآمد کرلیا گیا۔


    مزید پڑھیں : مستونگ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک


    مبینہ دہشت گردوں کی نعشیں کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

    پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن ، 4دہشتگرد مارے گئے

    شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن ، 4دہشتگرد مارے گئے

    شیخوپورہ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی شیخوپورہ میں کامیاب کارروائی میں چار انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب کمانڈررضوان عرف آصف چھوٹو بھی ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگرد سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر ریلوے پھاٹک کےقریب ناکہ بندی کی گئی، روکنے کی کوشش پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں چاردہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ دو دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والے تین ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے، کالعدم تنظیم کا مطلوب کمانڈر رضوان عرف آصف چھوٹو شامل ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق چھوٹو کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر تھی، رضوان عرف آصف چھوٹو متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آصف چھوٹو پر دو سو سے زائد افراد کے قتل کا بھی الزام ہے، مقابلے میں پچاس سے زائد افراد کو قتل کرنے والا کالعدم لشکرجھنگوی کے پی کے کا امیر ڈاکٹر شاکر عرف علی سفیان بھی مارا گیا۔

    تیسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت نورالامین کے نام سے ہوئی، دہشتگرد نور الامین پولیس انسپکٹر سمیت بیس افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں، دو پسٹل، تین کلوگرام دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی : منگھو پیرمیں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : منگھو پیرمیں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر پر کاری ضرب لگانا شروع کردی، منگھو پیر میں مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، رینجرز نے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، منگھو پیر میں خفیہ اطلاع پر چھاپے کے بعد مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد چودہ اگست کو کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے، کالعدم تنظیم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سے تعلق رکھنے والے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ، ساجد، جبران اورایاز کے نام سے کی گئی ہے، جو فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب پولیس بھی متحرک ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ڈاکٹر کے قتل میں ملوث دو ملزمان سمیت سترہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے پاک کالونی سے ڈکیتی مزاحمت پر پریتم داس نامی ڈاکٹرکے قتل میں ملوث دو ملزمان عبدالرفیق اور فضل کریم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مقتول ڈاکٹر کا پرس برآمد کرلیا۔

    بلدیہ ٹاؤن میں گلشن غازی اور اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • ڈی جی خان : سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی،5دہشتگردہلاک

    ڈی جی خان : سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی،5دہشتگردہلاک

    ڈیرہ غازی خان : انسدادِ دہشتگردی کے ادارے کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران پانچ دہشتگرد مارے گئے جبکہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر ساتھی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    ڈیرہ غازی خان کے علاقے وڈور میں انسدادِ ہشتگردی کے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کیا گیا.

    پولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد جنوبی پنجاب میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کئی مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ فرار ہونیوالے کمانڈر کی تلاش میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں.

  • کراچی : نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : نادرن بائی پاس پر رینجرزسے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جس میں سے دو کی شناخت ہوگئی، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا.

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف رینجرز متحرک ہیں، نادرن بائی پاس پر رینجرز کی ٹارگٹ کارروائی اور مقابلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگر د مارے گئے ان میں دو کی شناخت ہوگئی۔

    ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت محمد مسعود اور دوسرے کی الطاف آفریدی کے نام سے ہوئی، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم میں آباد میں رات گئے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار ہوگیا، پولیس نے مقابلے کے بعد اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ منگھوپیر روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے بعد ٹارگٹ کلر عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم عثمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • لاہور: حساس اداروں کی کارروائی، خودکش بمبارسمیت 4دہشت گرد ہلاک، 2گرفتار

    لاہور: حساس اداروں کی کارروائی، خودکش بمبارسمیت 4دہشت گرد ہلاک، 2گرفتار

    لاہور :حساس اداروں کی کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت چار دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتار کرلئے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اہم عمارتوں کے نقشے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچالیا، فیروز والا میں کالاشاہ کاکو کے قریب دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس اورحساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا تو وہاں پہلے سے موجود خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جبکہ دیگر دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف آئی جی پنجاب کے آفس سمیت لاہور کی اہم سرکاری عمارتیں تھیں۔

    پولیس نے دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد حساس اداروں کی عمارتوں کے نقشے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی: ملیر کینٹ میں ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: ملیر کینٹ میں ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی:ملیر کینٹ میں دہشتگردوں کا ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب پولیس اوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران  4دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، دہشتگرد راؤ انوار کے قافلے کی ریکی کر رہے تھے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کی شناخت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایس پی راو انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشتگردوں میں ماہر بادشاہ، قاری عالم گیر،محمد اقبال، حیدر علی شامل ہیں، ہلاک دہشتگرد موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، مارے گئے دہشتگردوں میں سے ایک سابق ڈی جی رینجرز کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

    ایس ایس پی راو انوار نے بتایا کہ  میں یہاں سے گذر رہا تھا کہ دہشتگردوں نے مجھ پر حٕملہ کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشتگرد رزاق آباد میں پولیس بم حملوں میں بھی ملوث تھے۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی مقابلہ، کالعدم عمرخراسانی گروپ کے 4دہشتگرد ہلاک

    کراچی: سی ٹی ڈی مقابلہ، کالعدم عمرخراسانی گروپ کے 4دہشتگرد ہلاک

    کراچی : اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم عمرخراسانی گروپ کے چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگرد واہگہ بارڈر حملے میں ملوث تھے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں نے اتحاد ٹاؤن میں کالعدم عمرخراسانی گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، جس پر کارروائی کی گئی، پولیس کو دیکھ کردہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار مبینہ دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گئے، مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے واہگہ بارڈر حملے کے شواہد ملے ہیں، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ دہشتگرد ایس ایس پی راؤ انوار اور اسکول وین پر حملے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھے۔

    دوسری جانب ملیر کھوکراپار میں رینجرز نے کارروائی کرکے چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر رینجرز نے لیاقت آباد میں پیلی کوٹھی کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے کارخانے سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔