Tag: 4 terrorists killed

  • پاک فوج کا خیبر کے علاقے راجگال میں آپریشن، 4 خارجی واصل جہنم

    پاک فوج کا خیبر کے علاقے راجگال میں آپریشن، 4 خارجی واصل جہنم

    پاک فوج نے ضلع خیبرکے علاقے راجگال میں آپریشن کیا ہے، اس دوران 4 خارجیوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کا ایک گروہ پاک افغان بارڈرسے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کردیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے بہتر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آیا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی۔

    توقع ہے افغان سرزمین کا پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال روکا جائیگا، سیکیورٹی فورسز بارڈرز کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

    اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا تھا

    سکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا اور 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا، ان میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف طٰحہ سواتی بھی شامل ہے جو فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

    ہلاک خارجی علی رحمان نے 2010 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا۔ وہ فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا ساتھی تھا۔

    آپریشن میں خارجی نے گھر میں داخل ہو کر کمرے میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا جبکہ فرار ہونے کیلیے خاتون کا لباس پہن لیا تھا۔ خارجی نے دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

    سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اہلِ علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، ہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد کیا گیا جو کسی بڑی دہشتگردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔

  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : انسداد دہشت گردی فورس نے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو نے بتایا کہ تھریٹ کے بعد سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس ادارے مزید متحرک ہوچکے ہیں اور خفیہ اطلاعات پر مستونگ میں سی ٹی ڈی اور دیگراداروں نے کارروائی کی، جس میں دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔

    ضیالانگو بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر عبدالکریم سے 2خودکش جیکٹ برآمد ہوئے واضح ہے کہ کمانڈر عبدالکریم کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر رہا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ہم کہہ چکے تھے کوئٹہ میں تھریٹ موجود ہے کیونکہ کچھ دہشت گردوں کو پکڑا گیا تھا انہوں نے اس گروہ کا انکشاف کیا تھا۔

    ضیالانگو نے کہا کہ اپوزیشن کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرے کیونکہ لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر اپنے ساتھ 30 لوگوں کو لیکر آیا تھا۔

    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ مستونگ میں 6 دہشتگرد تھے، 4 مارے گئے 2 کی تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

  • سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ

    سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ

    کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز نے آواران میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور کئی ٹھکانے تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن وسطی مکران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں4 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردئیے گئے جبکہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں : سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

    یاد رہے رواں ماہ 7 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا ، اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیم کا وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، کمانڈر وسیم زکریا کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا، مطلوب دہشت گرد وسیم 30 مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

  • پولیس مقابلہ : پی این ایس مہران اورامام بارگاہ حملے میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

    پولیس مقابلہ : پی این ایس مہران اورامام بارگاہ حملے میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی : ملیر پولیس نے عثمان خاصخیلی گوٹھ میں کارروائی کرکے مقابلے میں چار خطرناک دہشت گرد ہلاک کردیئے، ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،ہلاک شدگان پی این ایس مہران، اور ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ پر حملے میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر عثمان خاصخیلی گوٹھ شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،  دہشت گردوں میں کمانڈر مولوی اسحاق اور سابق ٹی ٹی پی کمانڈر حکیم اللہ محسود کا گن مین بھی شامل ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، مزید نفری طلب کرکے شاہ لطیف ٹاؤن میں آپریشن کیا جائے گا۔

     راؤ انوار نے کہا کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گرد پی این ایس مہران، اور ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

    اس کے علاوہ پولیس، رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور دیگرافراد کے قتل میں بھی ملوث تھے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے رائفل سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔