Tag: 4 years

  • یورپی پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ پر 4 برس قید کا قانون منظور

    یورپی پارلیمنٹ میں منی لانڈرنگ پر 4 برس قید کا قانون منظور

    برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے منی لانڈرنگ کرنے والے کو 4 برس قید کی سزا دینے کا قانون منظور کرتے ہوئے ہنگری کے خلاف آرٹیکل 7 کی خلاف پر قرارداد بھی پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ممالک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے گذشتہ روز یورپی پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی عمل لائی گئی ہے جس کے تحت یورپی یونین میں منی لانڈرنگ کرنے والے شخص کو کم از کم 4 برس قید کی سزا دینے کا بل پاس ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ارکان ممالک نے نئے قانون کی منظوری دے دی۔

    یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارکین پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا کہ 10 ہزار یورو کیش کی حد کے باوجود اگر کسی پر شک ہوا تو اس کی نقدی ضبط کی جائے گی۔

    یورپی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے نئی قانون سازی کا بل اس لیے منظور کیا تھا دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکا جاسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں یورپی یونین کاپی رائٹس کے قانون کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کے ذریعے نشر و اشاعت کے چھوٹے ادارے بڑی ویب سایٹس جیسے (گوگل، فیس بک) سے زیادہ بااختیار ہوں گے۔

    خبروں کی نشر و اشاعت کرنے والے چھوٹے ادارے مواد کی چوری کے خلاف بڑے اداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکیں گے۔

    یورپی پارلیمنٹ نے اجلاس میں ہنگری حکومت کو آرٹیکل 7 کی خلاف ورزی پر قرار داد پیش کرتے ہوئے سزا دینے کی حمایت کردی ہے، اگر ہنگری کو سزا ہوئی تو ہنگری یورپی یونین میں ووٹ بھی نہیں دے سکے گا۔

    دوسری جانب ہنگری کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مہاجرت کے حامی سیاست دانوں نے ہنگری سے بدلہ لیا ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت  4سال کی بلند ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی بلند ترین سطح پر

    سنگاپور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی قیمت چار سال کے بعد ساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 66 ڈالر54 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 60 ڈالر 38سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

    ایران میں جاری عوامی احتجاج اور اوپیک اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اس لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، مالی سال 2017 میں پاکستان نے تقریباً سات ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغان حکومت فیض اللہ کو فوری رہا کرے، سی پی جے کا مطالبہ

    افغان حکومت فیض اللہ کو فوری رہا کرے، سی پی جے کا مطالبہ

    اسلام آباد :صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے نے افغان حکومت سے فیض اللہ خان کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    سی پی جے کے ایشیاء پروگرام کے رابطہ کار باب ڈائٹز کا کہنا ہے کہ کسی بھی صحافی کو رپورٹنگ کے لیے جانے پر سزا دیا جانے انتہائی سخت اقدام ہے، افغان حکام فوری طور پر فیض اللہ خان کو رہا کردیں، افغان حکام نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر فیض اللہ خان کو رپورٹنگ کے دوران غلطی سے سرحد پار کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی ہے، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔

  • افغانی عدالت نے صحافی فیض اللہ کو چارسال قید کی سزا سنا دی

    افغانی عدالت نے صحافی فیض اللہ کو چارسال قید کی سزا سنا دی

    افغانستان کی عدالت نے غلطی سے سرحد پار کرنے پر اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ خان کو چار سال قید کی سزا سنا دی۔اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ رواں سال اپریل میں پاک افغان سرحد پر صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران غلطی سے سرحد پار کر کے افغانستان چلے گئے تھے۔ جہاں انہیں گرفتارکرلیا گیا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کی عدالت نے فیض اللہ کو بغیر دستاویزات افغانستان آنے پر چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے فیض اللہ کو سزا سنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ تین رکنی عدالت نے فیض اللہ پر لگائے گئے جاسوسی کے الزامات مسترد کر دئیے۔ ساؤتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن یعنی سافما کے افغانستان چیپٹر سے بھی فیض اللہ کی رہائی پر بات کی گئی ہے۔ سافما افغانستان چیپٹر نے اس معاملے پر پاکستان میں سافما کے عہدیداروں کو تحریری طور صورتحال سے آگاہ کرنے کا تقاضہ کیا۔ فیض اللہ کو سزا کے خلاف افغان ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

    اے آر وائی کے پریزیڈنٹ سلمان اقبال پاکستانی حکام کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں رہے۔ اور سلمان اقبال نے جلال آباد میں پاکستانی قونصلر جنرل حبیب الرحمان چوہدری سےبھی رابطے کیے۔ سلمان اقبال کے رابطوں کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے فیض اللہ کیلئے وکیل کی خدمات بھی حاصل کیں۔