Tag: 40 فلسطینی شہید

  • غزہ میں اسرائیلی بربریت، حماس رہنما سمیت 40 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت، حماس رہنما سمیت 40 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے دوران بھی جاری ہے، تازہ حملوں میں حماس رہنما سمیت مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں حماس رہنما اسعد ابو شریعہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔

    ادھر امریکی کانگریس کے 92 ارکان نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ امداد پہنچانے کے لیے تمام سفارتی طریقے استعمال کریں۔

    دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے وزیراعظم نیتن یاہو کی خفیہ آڈیو ریکارڈنگ جاری کردی ہے۔

    خفیہ آڈیو ریکارڈنگ میں وزیراعطم نیتن یاہو نے وزیر دفاع گیلنٹ اور آرمی چیف کی برطرفی کی اصل وجہ ایک ربی کو بتائی۔

    آڈیو میں برطرفی کی وجہ 7 اکتوبر کی ناکامی نہیں بلکہ فوجی سروس بل میں رکاوٹ تھی۔

    بل کا مقصد الٹرا آرتھو ڈوکس کو اسرائیلی فوجی خدمت سے استثنیٰ دینا تھا، نیتن یاہو نے سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف پر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

    غزہ رپورٹنگ پر وائٹ ہاؤس پہلی بار بی بی سی سے ناراض

    نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ گیلنٹ کو غزہ اور لبنان میں جنگی حکمت عملی پر تنقید کے بعد ہٹایا گیا تھا۔

  • غزہ میں پناہ گاہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 40 فلسطینی شہید

    غزہ میں پناہ گاہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 40 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں شمالی علاقے بیت لاہیا سے لے کر جنوب میں موراج کی راہ داری تک پھیلی ہوئی سرحدی پٹی پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا، جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث تقریباً 40 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملے غزہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں دیر البلح، النصیرات کیمپ اور شہر کے وسطی علاقے ”الدرج” خاص طور پر شامل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مشرقی اور شمالی علاقے جبالیا البلد پر بھی اسرائیلی فضائی حملے ہوئے۔ اسی طرح خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے ”المواصی” میں پناہ گزینوں کی خیمہ گاہ اور ایک ایندھن کے مرکز پر بھی بمباری کی گئی۔

    اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ ہلاکت ایسے وقت میں پیش آئی جب اسرائیل نے غزہ پر اپنا حملہ تیز کر دیا ہے، جو کہ ”مرکبات جدعون” نامی فوجی کارروائی کے تحت ہفتے کے دن سے جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا دفتر اس وقت شدید دباؤ اور بے چینی کا شکار ہے، کیوں کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ ختم نہ کی تو امریکا اسرائیل کی حمایت سے دست بردار ہو سکتا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں مزاحمت کاروں سے طویل جنگ نے اسرائیل فوجیوں کو تھکا دیا۔ صہیونی اہلکاروں کی غزہ میں لڑنے کے لیے ہمت جواب دینے لگی۔

    Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے غزہ میں اسرائیل کے نئے آپریشن میں تھکاوٹ کی وجہ سے لڑنے سے انکار کرنے پر تین فوجیوں کو معطل قید کی سزا سنائی ہے۔

    اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نہال بریگیڈ کی 50ویں بٹالین کے 11 فوجیوں نے علاقے میں 15 ماہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید تین ماہ کی لڑائی مکمل کرنے کے بعد دوبارہ غزہ میں خدمات انجام دینے سے انکار کردیا۔

    اسرائیلی فوج کی ’’زنانہ لباس‘‘ پہن کر یرغمالیوں کو آزاد کرانے کی ناکام کوشش

    جب کہ بعد میں آٹھ سپاہیوں نے اپنا انکار واپس لے لیا۔ان تین اہلکاروں نے سروس سے انکار جاری رکھا اور انہیں معطل سزائیں سنائی گئیں۔

  • غزہ: اسرائیلی مظالم جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی مظالم جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کا کہنا تھا کہ ہمارے عملے نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 10 شہداء سمیت بڑی تعداد میں زخمی برآمد کیے ہیں۔

    فلسطینی شہری دفاع کے اہلکار کے مطابق ایک اور حملے میں غزہ کے تال الزعتر میں 2 مکانات پر بمباری کی گئی، جہاں شہری دفاع کے عملے نے 5 شہداء کی میتیں برآمد کیں۔

    فلسطینی شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں 40 شہریوں کی شہادت ہوئی جن میں زیادہ تر کیمپوں کے بے گھر شہری شامل تھے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث غذا کی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی Adam Boehler نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہی ممکن ہے۔

    ’غزہ پر ہیروشیما سے قریباً 6 گنا دھماکا خیز طاقت سے بمباری ہوئی‘

    دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کہ وہ غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کے علاقوں میں طویل مدتی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی خان یونس میں شدید بمباری، 40 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی خان یونس میں شدید بمباری، 40 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں شدید بمباری کی گئی ہے، جس کے باعث مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث طبی ٹیموں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ روز شہر کے وسطی علاقے میں حماس کے حملے میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں فوجی افسران بھی شامل ہیں، اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

    صہیونی فورسز کی دہشت گردی سے غزہ میں مزید 200 فلسطینی شہید

    زمینی لڑائی کے دوران حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ عمارتوں کو دھماکے سے اڑایا، ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، یہ واقعہ اسرائیلی سرحدی بستی کسوفیم کے قریب پیش آیا، غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 221 ہو گئی ہے۔