Tag: 41 ڈگری

  • کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

    دوسری جانب رات گئے لاہور اور گردونواح میں آندھی، جہلم، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز مون سون 2025 کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اور ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ بھی سر اٹھا رہا ہے، اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

    ڈی جی محکمۂ موسمیات نے کہا تھا کہ  کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، حیدر آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کے خطرات بھی واضح کر دیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں ہیٹ ویوکی نئی لہرکا خدشہ، پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

    کراچی میں ہیٹ ویوکی نئی لہرکا خدشہ، پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

    کراچی: شہر قائد میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اورہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیرتک موسم شدید گرم رہے گا، شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور ہیٹ ویوکے دوران ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا۔

    دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات میں صبح 11 سے دوپہر3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں، سر گیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا، شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

  • قیامت خیز گرمی ، کراچی کا درجہ حرارت42 ڈگری تک جا پہنچا

    قیامت خیز گرمی ، کراچی کا درجہ حرارت42 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی : شہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا، پارہ42  ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا جبکہ شدت 46 محسوس ہونے لگی، محکمہ موسمیات نے پارہ 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارہ 40 سے تجاوز کرگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت42  ڈگری سینٹی گریڈہوگیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے، کراچی میں پارہ43ڈگری تک جانےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کےکم تناسب سےبھی گرمی زیادہ ہورہی ہے، ہوا میں نمی کاتناسب صرف13فیصدہے سمندری ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ آج کراچی میں پارہ43ڈگری تک جانےکاامکان ہے،محکمہ موسمیات

    ڈی جی میٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سمندری ہوا کا بند ہونا ہے، گرمی کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اپر سندھ میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوگیا ہے، کم دباؤ کے باعث سمندری ہوا بند ہوگئی ہے، کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے، شمال مغرب سے چلنے والی والی گرم اور خشک ہوا کے نتیجے میں23 مئی تک سورج قہر ڈھائے گا، جس کے بعد بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوو الرٹ جاری کرتے ہوئے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کےالیکٹرک، پی ڈی ایم اے اوردیگرادروں کو بھی ایڈوائزری جاری کردی۔

    شہر کے مختلف اسپتالوں میں بھی ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے انتظامات کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے شہری غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں ۔

    گرمی کی شدت میں اضافے اور حبس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔