Tag: 417 Runs

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو 275 رنز سے شکست دے دی

    پرتھ: ورلڈ کپ میں آسٹریلیانے افغانستان کو دو سو پچھہتر رنز سے  شکست دے دی۔

    پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا اس نے خوف فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا کر ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کی نئی تاریخ رقم کردی۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 133 گیندوں میں 19 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 178 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرمار مار بولرز کو دن میں تارے دکھا دئیےجبکہ اسٹیون اسمتھ نےشاندار شراکت قائم کرتے ہوئے 98 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 38ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 30 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد افغانستان کا کوئی بلے باز آسٹریلوی بولروں کے وار جھیل نہ پایا اور آسٹریلیا نے یہ میچ 275 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

    بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ  417 رنز بنا لئے

    ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ 417 رنز بنا لئے

    پرتھ : آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے افغانی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ،مقررہ پچاس اوورز میں چار سو سترہ رنز بنا کر ورلڈ کپ کا سب سے بڑے اسکور کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو سترہ رنز بنا لئے۔

    سب سے زیادہ رنز ڈیوڈ وارنر نے اسکور کئےاور انیس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو اٹھتّر رنز بنا کر شپور زردان کی بال پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    اسٹیون اسمتھ نے 95 رنزاور گلین میکسویل 88 رنز بنا کر نمایاں رہے،دوسری جانب افغانستان کے دولت زردان نے ایک سو ایک رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ شپور زردان نے 89 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔