Tag: 42 افراد ہلاک

  • شمالی بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 42 افراد ہلاک

    شمالی بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 42 افراد ہلاک

    شمالی بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھپرے ریلوں میں 350 مکانات بہہ گئے جبکہ مختلف حادثات میں 42 افراد ہلاک اور 31 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔

    حکام نے کشتیوں کی مدد سے شہریوں کو نکالا شروع کردیا ہے دوسری جانب شدید بارشوں سے انڈونیشیا کا تین کروڑ آبادی کا شہر جکارتہ زیر آب آگیا، سڑکیں پانی پانی ہو گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

  • ایران میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد ہلاک

    ایران میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد ہلاک

    تہران : ایران میں زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 42 افراد ہلاک جبکہ 16 افراد بینائی سے محروم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے زہریلی شراب پینے سے 16 افراد بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ 170 افراد کو ڈائلیسس کروانا پڑا۔

    ایران میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کم سے کم 460 افراد کو شراب نوشی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایران میں شراب غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں بڑے پیمانے پرشراب کی خرید وفروخت کا کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ یکم اگست 2014 کو ایران میں شراب نوشی کے تدارک اور شراب پینے والوں کی بحالی کے لیے سرکاری سطح پر پہلے سینٹر کا افتتاح کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایران میں 1979 میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد سے ملک میں شراب نوشی پر پابندی ہے۔