Tag: 44 فلسطینی شہید

  • اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 معصوم بچے بھی جام شہادت نوش کرگئے۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کو براہ راست نشر کر رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کا صفایا کرنے کے مخصوص ارادے کے ساتھ غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی، بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی عدالت انصاف کی وارننگ کے باوجود اسرائیل نے غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کو روکا اور جنوبی شہر رفح پر حملہ کیا۔

    انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جو انخلا کے احکامات پر عمل کر رہے تھے، اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو زبردستی حراست میں لینا اور ان کو غائب کرنے کا عمل جاری رکھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے رپورٹ میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل نے دنیا کو غزہ میں براہ راست نشر ہونے والی نسل کشی کا سامعین بنایا ہے۔

    ’اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو مار ڈالا، کئی خاندانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا، گھروں، اسپتالوں اور اسکولوں کو تباہ کر دیا۔ ایسے میں دیگر ممالک کمزور دکھائی دیتے ہیں۔‘

    اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے طاقتور اتحادیوں بشمول امریکا نے ایسا ظاہر کیا جیسے ان پر بین الاقوامی قانون کا نفاذ نہیں ہوتا۔

    امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر قوتوں کے بارے میں بھی خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کیلیے خطرہ ہیں۔

  • جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کی بمباری، 44 فلسطینی شہید

    جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کی بمباری، 44 فلسطینی شہید

    غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے امریکا کی پشت پناہی میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ جبالیہ کیمپ اور مغازی کیمپ پر بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کی بمباری سے 44 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ مغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 11 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ اسرائیلی بمباری کے بعد لاشوں کے قبرستان میں تبدیل ہوچکا ہے، سڑکوں پر کتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں۔

    امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فارس افانہ کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ سے لائے جانے والے شہداء کی لاشوں پر جانوروں کے کاٹنے کے نشان موجود ہیں، جس سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    فارس افانہ نے امریکی ٹی وی سے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ایک کی لاش کو دکھایا گیا تھا، جسے کتے اپنی غذا بناچکے تھے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔

    ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی غزہ کے لوگ بھوک سے پریشان ہیں اور اسرائیلی افواج زندگی کی ہر علامت کو تہس نہس کرنے میں مصروف ہے۔

    ایران اور اسرائیل کشیدگی، بائیڈن کا اہم بیان

    اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہزاروں بچے اور حاملہ خواتین بھی ہیں، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ 12دن میں کئی فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔