Tag: 46 ہلاک

  • مقبوضہ کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 46 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 46 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر میں ضلع کشتواڑ کے گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے سیلاب سے 46 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے باعث مرنے والوں میں 30 سے زائد ہندو یاتری بھی شامل ہیں، متاثرہ علاقے میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری مندر جانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں کلاؤڈ برسٹ ہوا، اُس وقت وہاں ایک ہزار سے 1200 کے قریب لوگ موجود تھے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بادل پھٹنے کے بعد بارشوں اور سیلاب سے 200 افراد لاپتا جبکہ سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں 30 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    کلاوڈ برسٹ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟

    دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے سمندری طوفان غیر معمولی بارشیں معمول بن چکیں اور لوگ نئی اصطلاح کلاو?ڈ برسٹ سے آشنا ہوئے ہیں۔

    پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمی تغیرات کا سامنا کر رہا ہے۔ کہیں غیر معمولی بارشیں تو کہیں قیامت خیز گرمی، سیلاب، گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں اضافہ اور دیگر کئی موسمی تبدیلیاں شدید متاثر کر رہی ہیں۔

    اس وقت بھی پاکستان بالخصوص پنجاب اور کے پی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں 150 کے قریب افراد جاں بحق جب کہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ جب کہ مالی نقصان کا ابھی تخمینہ نہیں لگایا گیا۔

    موسلادھار اور غیر معمولی بارشوں کے دوران شہریوں نے ایک لفظ سنا ”کلاو?ڈ برسٹ“ ہوا ہے۔ اس کے لفظی معنی تو ”بادل پھٹنا“ ہیں، لیکن کسی نے بھی آسمان پر بادل پھٹتے نہیں دیکھا۔

    کلاو?ڈ برسٹ ہماری زمین کو متاثر کرنے والی ماحولیاتی تبدیلی کا ایک نیا مظہر ہے۔ اس میں نام کی طرح عملاً بادل نہیں پھٹتے، تاہم بہت کم وقت میں ایک چھوٹے سے علاقے پر اچانک اتنا پانی برستا ہے کہ زمین اور نکاسی کا نظام اس کو سنبھال نہیں پاتا۔

    جھیل سیف الملوک کے اطراف کلاؤڈ برسٹ ، 500 سے زائد سیاح پھنس گئے

    اگر ایسی صورتحال ہو تو یہ برساتی پانی سیلابی ریلے کی صورت اختیار کر لیتا ہے جب کہ مٹی کے تودے گرنے اور انفرااسٹرکچر کی تباہی جیسے حادثے پیش آ سکتے ہیں۔