Tag: 47 افراد

  • چین کی کیمیکل فیکڑی میں دھماکا، 47 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    چین کی کیمیکل فیکڑی میں دھماکا، 47 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    بیجینگ : مشرقی چین میں واقع کیمیکل فیکڑی میں دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی، حادثے میں 47 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

    تفصییلات کے مطابق مشرقی چین میں واقع کھاد تیار کرنے والی فیکڑی کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعدہ ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے جن میں 90 افراد کو انتہائی گہرے زخم لگے ہیں۔

    زلزلوں کی پیمائش کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کیمیکل پلانٹ میں ہونے والا دھماکا 2اعشاریہ 2 نوعیت زلزلے کے جھٹکوں کے برابر تھا۔

    چینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ مذکورہ حادثہ حالیہ برسوں میں ملک کی صعنتی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ اب تک 640 افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے کہ جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکڑی کے قریب واقع عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

    متاثرہ فیکڑی سے 3 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہینگلیڈا فیکڑی کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے ہمارے فیکڑی کی چھت زمین بوس ہوگئی جبکہ کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹ گئے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے اور فایئرفائیٹرز نے کئی گھنٹے کے جدوجہد کے بعد رات 3 بجے آگ پر قابو پایا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ اگست2015 میں چینی فیکڑی میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • دبئی میں اثاثے، خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے

    دبئی میں اثاثے، خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے

    پشاور : دبئی میں اثاثے رکھنے والے خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے مزید 47 پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے ، جس کا تعلق خیبرپختونخواسے ہیں ،  اثاثوں پر 47  میں سے   22 افرادکو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور  تمام افرادکی اثاثوں سےمتعلق چھان بین جاری ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹیمیں اثاثہ جات کیلئے رقوم کے ذرائع سے متعلق تحقیقات کریں گی۔

    یاد رہے 14 جنوری کو ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ مزید چھیانوے پاکستانیوں کی یو اے ای میں جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے، جس کے بعد یو اے ای میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار دو سو گیارہ ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای میں جائیدادیں رکھنے والے مزید 96 پاکستانیوں کا انکشاف

    اس سے قبل 17 نومبر 2018 میں ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنےوالے پاکستانیوں کی تعداد895 ہے، تین سو چوہتر نے ایمنسٹی اسکیم کےتحت جائیداد ظاہرکی جبکہ پاکستان کے35 سیاستدان دبئی جائیدادوں کے مالک ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 894 میں سے 69 نے ٹیکس ریٹرنز میں دبئی جائیدادیں ظاہرکیں، 69 میں سے37 سندھ، 5 پنجاب، 24 اسلام آباد، 2 بلوچستان اور ایک کے پی سے ہے جبکہ 82 پاکستانیوں نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے سے انکارکیا، جن میں 55 کا تعلق سندھ، 23 پنجاب، ایک اسلام آباد اور 3 کا کے پی سے ہے۔