Tag: 4g

  • گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    استور: حکومت نے گلگت ، بلتستان میں تیز ترین موبائل فون انٹرنیٹ سروس تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 1976 میں قائم کردہ کمپنی ایس سی او نے گلگت بلتستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ہفتہ 10 اکتوبر سے شروع کردی۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں واقع علاقوں کے مکین اب 200 روپے کی سم خریدنے کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سروس استعمال کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آزمائشی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے تاہم اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے مستقبل بنیادوں پر شہریوں کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایس سی او  کا قیام 1976 میں حکومتی سطح پر کیا گیا تھا جس کا کام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں 3 اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی اے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 4 کروڑ 44 لاکھ افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: صارفین کو مفت فور جی سروس فراہم کرنے کا اعلان

    پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبے کے آغاز کے بعد سے آزاد کشمیر میں موبائل فون کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے، پہاڑی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی جدید سہولت مقامی افراد کے لیے بڑی نعمت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میکسیکوکےانٹرنیٹ ویلیج میں سجا ڈیجیٹل فیسٹیول

    میکسیکوکےانٹرنیٹ ویلیج میں سجا ڈیجیٹل فیسٹیول

    میکسیکومیں ایک تاریخی مقام کو انٹرنیٹ ویلیج کا درجہ دے دیا گیا ہے جہاں سجایا گیا رنگا رنگ ڈیجیٹل فیسٹول اور فیسٹیول میں متعدد ورک شاپس لگائی گئی ہیں۔

    فیسٹیول میں شریک بچے گیم کھیلنے میں مصروف رہے تو نوجوان پینٹنگ کرتے نظر آئے، ٹیبلیٹس سے کنٹرول ہونیوالےروبوٹ شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول تعلیم، صحت، روزگار کے حوالے سے جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے منعقد کیا گیا۔میکسیکو کے شہری اس نئے فورجی نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کرسکتے ہیں۔

    ٹیل سیل ٹیلی کمیونیکیشن اورنیشنل انسٹیوٹ آف انٹرپرینیورز کے باہمی اشتراک سے ٹیکنالوجی ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ فیسٹول اپنی نوعیت کا رواں سال تیسرا ایونٹ تھا۔