Tag: 4rth day

  • شارجہ ٹیسٹ: چوتھا روز، ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں پر114 رنز بنالیے

    شارجہ ٹیسٹ: چوتھا روز، ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں پر114 رنز بنالیے

    شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والا شارجہ ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، پاکستان کو جیت کیلئے پانچ وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو صرف انتالیس رنزدرکارہیں ، قومی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو آٹھ رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر114 رنز بنالیے ہیں۔

    تفصییلات کے مطابق پل پل رنگ بدلنے کے بعد شارجہ ٹیسٹ سنسنی خیزمرحلے میں داخل ہوگیا، میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز پر آﺅٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دیویندرا بیشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن بھی ڈگمگا گئی اور صرف 67 رنز پر ہی 5 کھلاڑی ہمت ہار گئے ہیں۔

    یاسرشاہ کی بولنگ نےآسان اورچھوٹا ہدف مشکل بنادیا۔ ویاب ریاض نے بھی تباہ بولنگ کی پہلے بلیک ووڈ اور پھر چیس کو پویلین بھیجا۔ لیکن کریگ برتھ ویٹ اور شین ڈوریچ کی شراکت جیت کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

    پہلی اننگز میں آؤٹ نہ ہونے والے برتھ ویٹ اس بار بھی ناٹ آؤٹ ہیں۔ شین ڈوریچ بھی چھتیس رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    اس سے پہلے دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن پھرلڑکھڑا گئی۔ دھوکا نہ دینے والےسرفراز احمد خراب گیند پر وکٹ تحفے میں دے بیٹھے۔

    مشکلات سے گھری ٹیم کو کسی مرد بحران کی ضرورت تھی اظہرعلی کےپاس ہیرو بننے کاموقع بھی تھا لیکن اکانوے پر نائب کپتان آؤٹ ہوگئے۔

     آخری پانچ وکٹیں تینتس رنزپرگری۔ دوسو آٹھ رنزپرقومی ٹیم ڈھیر ہوئی اورویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے ایک سو ترپن رنزکا ہدف ملا۔

  • شارجہ ٹیسٹ : 284 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کاشکار

    شارجہ ٹیسٹ : 284 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کاشکار

    شارجہ ٹیسٹ میں دو سو چوراسی رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات کاشکار ہے، انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک دو وکٹ پر چھیالیس رنز بنالئے،انگلینڈ کوسیریز بچانے کیلئے دو سو اڑتالیس رنز مزید درکار ہیں۔

    تیسرا اور آخری ٹیسٹ پاکستان کےدو سو چوراسی رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار ہیں، چوتھے روز پاکستان نے دوسری نامکمل اننگزتین کھلاڑی آؤٹ ایک سو چھیالیس رنز پرشروع کی تودوسرے ہی اوور میں نائٹ واچ مین راحت علی نے ہتھیارڈال دئیے۔

    پروفیسراورمصباح نےترانوے رنز جوڑکربرتری کو بڑھایا، مصباح کے آؤٹ ہوتے ہی حفیظ بھی آوٹ ہوگئے، اسد شفیق اورسرفراز نے برتری کو دو سو کے پارلگا، سرفرازاحمدچھتیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔

    اسدشفیق بھی چاررنز کی کمی سےہاف سنچری مکمل نہ کرسکے، قومی ٹیم دوسری اننگز میں تین سو پچپن رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں شعیب ملک کی جادوگری نے پہلے معین علی اور پھر ای این بیل کوشکار بنایا، آخری روزپاکستان کومیچ اورسیریز جیتنے کے آٹھ وکٹیں درکارہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کی پوری ٹیم 355 رنز بنا کرآؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ: چوتھا روز، پاکستان کی پوری ٹیم 355 رنز بنا کرآؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔

    محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی ،انگلینڈ کو ہدف دینے کے لئے پاکستان کی پوری ٹیم نے دوسری اننگز میں  355 رنز بنائے ہیں۔ جس میں پر محمد حفیظ کے شاندار 151 رنز بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 284 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے راحت علی 0، یونس خان 14، شعیب ملک 0 اور اظہرعلی 34 اور مصباح الحق 38 محمد حفیظ  151 سرفراز احمد 36 یاسر شاہ صرف چار  وہاب ریاض 21 اور اسد شفیق 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو اور سٹیورٹ براڈ نے تین سمیت پاٹیل، معین علی اور عدیل راشد نے ایک ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ : چوتھے دن کا کھیل جاری، ایلسٹر کک کی شاندار ڈبل سنچری

    ابوظہبی ٹیسٹ : چوتھے دن کا کھیل جاری، ایلسٹر کک کی شاندار ڈبل سنچری

    ابوظہبی : پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔

    انگلینڈ نے پاکستان کے 523رنز کے جواب میں عمدہ کھیل کا مطاہرہ کیا ہے، انگلش ٹیم نے اب تک تین وکٹوں کے نقصان پر 394 رنز بنا لئے ہیں۔

    آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں معین علی 35 رنز ، آئن بیل نے 63 رنز اور مارک ووڈ نے 4 رنز بنائے ۔

    اس وقت کریز پرانگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک 201 رنز اور جوروٹ 74 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ گزشتہ روز کک نے معین علی کے ساتھ مل کر بغیر کسی نقصان کے 56 رنز کے اسکور سے انگلینڈ کی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور اسکور 116 تک پہنچا دیا۔

    لیکن عمران خان نے معین علی کو 35رنز پر پویلین پہنچا دیا،

  • ہرارے ٹیسٹ:زمبابوے آج نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گا

    ہرارے ٹیسٹ:زمبابوے آج نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گا

    ہرارے: جنوبی افریقہ کی پوزیشن ہرارے ٹیسٹ میں بہتر ہے۔ زمبابوے آج دوسری نامکمل اننگز اٹھائیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔ ہرارے میں زمبابوے کو جنوبی افریقہ کی برتری کا خاتمہ کرنے کے لئے ابھی مزید ایک سو تیرہ رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ستانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ڈوپلیسی دو رن کی کمی سے سینچری بنانے میں ناکام رہے تھے۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف ایک سو اکتالیس رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے

    گال ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے

    گال:پاکستان نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے ہے۔ پاکستان کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے اب بھی اٹھتر رنز درکار ہے۔ گال ٹیسٹ پاکستانی بولرز کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ میچ کے چوتھے روز بھی سری لنکن بلے بازوں نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ دو باون اسی رنز پر شروع کی تو پانچ و نز کے اضافے کے بعد مہیلا جے وردھنے جنید خان کا شکار بنے۔ کپتان انجیلو میتھوز نے سنگاکارا کے ساتھ مل کر بولرز کی جم کر درگھت بنائی۔ نہ سعید اجمل کا دوسرا چل سکا اور نہ ہی جیند خان کی یاکرز نے کوئی کمال دکھایا۔ لنکا ڈھانے کے مشن میں فیل ہونے والے بولز سری لنکن بلے بازوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    سنگاکارا نے کیرئیر کی دسویں ڈبل سنچری ڈالتے ہوئے میچ میں اپنی گرفت میں کرلیا۔ میتھوز سعید اجمل کی گیند پر نروس نائنٹیز کا شکار بنے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز پانچ سو تینتس رنز نو کھلاڑی آؤٹ ڈیکلیئر کردی۔ اجمل نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے چوتھے روز کے اختتام پر ایک وکٹ پر چار رنز بنالئے ہے۔ احمد شہزاد ایک اور سعید اجمل صفر پر ناٹ آؤٹ ہے۔

  • گال ٹیسٹ:سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے

    گال ٹیسٹ:سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے

    گال ٹیسٹ : پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پر اعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے ہیں۔ پاکستانی بولرز جلد وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو باون رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پانچ رنز کے اضافے کے بعد مہیلا جے وردھنے انسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    جے وردھنے نے کیرئیر کی انچاسویں نصف سنچری اسکور کی۔ جے وردھنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہےہیں۔ سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز اسکور میں اضافہ کررہے ہیں۔ سنگاکارا سینچری بناچکے ہیں اور پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔