Tag: 4rth Oneday

  • چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 19رنز سے شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 19رنز سے شکست دے دی

    رانچی: چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 19رنز سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔ نیوزی کے لینڈ بیٹسمین مارٹن گپٹل کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھاڑکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز 260رنز بنائے۔

    مارٹن گپٹل اور کپتان ولیم سن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ گپٹل نے 72رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ولیم سن 41رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    newzealand-post-1

    انڈیا کی جانب سے مشرا نے دو جبکہ یادیو اور پانڈدیا نے ایک ایک کھلاری کو پویلین کی راہ دکھائی، 261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان دھونی 11رنز بنا کر نیشم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    newzealand-post-2

    اجنکیا رہانے نے نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 57 رنز بنائے جو ٹیم کے کام نہ آسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے تین جبکہ نیشم اور بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مارٹن گپٹل کو شاندار کارکردگی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے مییچ ہفتہ 29 اکتوبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔

     

  • چوتھا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی

    دبئی :  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دےد ی۔

    پاکستانی ٹیم 40۔4 اوور میں 271 رنز بنا کرآوٗٹ ہوگئی ، شعیب ملک سب سے زیادہ 52 رنز بنا سکے۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نےعمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے تین وکٹیں لیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور پچاس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز انور علی نے 9 اوورز میں 75 رنز دئیے جن میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے بھی شامل ہیں۔
    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے، انگلش ٹیم کے کپتان یوون مارگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    دبئی میں شاہینوں کے لئے یہ معرکہ آر یا پارکی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا ہے اور وکٹ بھی بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف تیسرا میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

    یاسرشاہ اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیاگیاجبکہ کپتان اظہر علی کاکہناہے کہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔


    انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی


    پاکستان کی اننگ
    چالیسواں اوور: چالیسویں اوورمیں معین علی کی چوتھی بال پرانورعلی عادل راشد کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے یوں پاکستانی ٹیم 271 رنز بنا کر آل آوٗٹ ہوگئی

    انتالیسواں اوور: 271 رنز

    اڑتیسواں اوور: 270 رنز

    سینتیسواں اوور: 266 رنز – معین علی نے اپنی بال پر وہاب ریاض کو کیچ آوٗٹ کیا ، پاکستان کا مجموعی نقصان 8 ہوگیا ہے۔

    چھتیسواں اوور: 258 رنز – عادل راشد کی بال پر سرفراز احمد 13 رنز بنا کر کیچ آوٗٹ ہوگئے، پاکستان 7 وکٹوں کانقصان کرچکا ہے۔

    پینتیسواں اوور: 245 رنز

    چونتیسواں اوور: 240 رنز

    تینتیسواں اوور: 231 رنز – ریس ٹوپلے کی بال پر شعیب ملک آوٗٹ ہوگئے، پاکستان چھ وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    بتیسواں اوور: 227 رنز – شعیب ملک 30 بالوں پر ففٹی بنانے میں کامیاب

    اکتیسواں اوور: 217 رنز

    تیسواں اوور: 211 رنز

    انتیسواں اوور: 206 رنز

    اٹھائیسواں اوور: 197 رنز – عادل راشد کی بال پر محمدرضوان جوس بٹلر کے ہاتھوں 11 رنز بنا کرکیچ آوٗٹ ہوگئے، انکی جگہ سرفراز احمد میدان میں آئے ہیں، پاکستان کا مجموعی نقصان 5 وکٹوں کا ہوگیا۔

    ستائیسواں اوور: 188 رنز

    چھبیسواں اوور: 182 رنز – عادل راشد کی بال پربابراعظم الیکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے ان کی جگہ محمد رضوان میدان میں آئے ہیں۔ پاکستان مجموعی طور پر چار وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    پچیسواں اوور: 176 رنز – بابر اعظم ففٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    چوبیسواں اوور: 171 رنز

    تئیسواں اوور: 162 رنز

    بائیسواں اوور: 150 رنز

    اکیسواں اوور: 146 رنز

    بیسواں اوور: 138 رنز

    انیسواں اوور: 129 رنز – محمد حفیظ 37 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے انکی جگہ میدان میں شعیب ملک نے سنبھالی ہے۔ پاکستان 3 وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    اٹھارواں رنز: 128 رنز

    سترہواں اوور: 124 رنز

    سولہواں اوور: 118 رنز

    پندرہواں اوور: 111 رنز

    چودہواں اوور: 105 رنز

    تیرہواں اوور: 91 رنز

    بارہواں اوور: 84 رنز

    گیارہواں اوور: 77 رنز

    دسواں اوور: 71 رنز

    نواں اوور – 68 رنز – ڈیوڈ ویلے نے اپنی ہی بال پراظہرعلی کو کیچ آوٗٹ کیا۔

    آٹھواں اوور: 60 رنز

    ساتواں اوور: 49 رنز – ڈیوڈ ویلے کی بال پر احمد شہزاد معین علی کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے۔ انکی جگہ میدان میں محمد حفیظ آئے ہیں۔

    چھٹا اوور: 43 رنز

    پانچواں اوور: 33 رنز

    چوتھا اوور: 27 رنز

    تیسرااوور: 20 رنز

    دوسرا اوور: اظہرعلی کے دو چوکوں کی مدد سے اسکور16 رنز پر پہنچ گیا

    پہلا اوور: ڈیوڈ ویلے نے پہلا اوور کرایا جس میں پاکستان نے 5 رنز بنائے

    پاکستان کی جانب سے کپتان اظہرعلی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا

     


    انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 356 رنز کا ہدف دے دیا


    پچاسواں اوور: انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز اسکور کئے

    اننچاسواں اوور: 336 رنز – جوس بٹلرنے اپنی سنچری مکمل کرلی

    اڑتالیسواں اوور: 315 رنز

    سینتالیسواں اوور: 306 رنز – محمد عرفان کی بال پر احمد شہزاد نے جیمس ٹیلرکا کیچ پکڑلیا، انگلینڈ کا مجموعی نقصان پانچ وکٹوں کا ہے۔ ٹیلر کی جگہ میدان میں معین علی آئے ہیں۔

    چھیالیسواں اوور: 298 رنز – انور علی کے اس اوور میں جوس بٹلرنے 22 رنز اسکور کئے

    پینتالیسواں اوور: 276 رنز – جوس بٹلر نے اپنی ففٹی مکمل کرلی

    چوالیسواں اوور: 262 رنز – جوس بٹلر نے اس اوور میں تین چوکے لگائے

    تینتالیسواں اوور: 246 رنز

    بیالیسواں اوور: 237 رنز

    اکتالیسواں اوور: 229 رنز – کپتان اظہرعلی کی بال پر سرفراز نے انگلش کپتان مورگن کواسٹمپ آوٗٹ کردیا۔

    چالیسواں اوور: 226 رنز

    انتالیسواں اوور: 210 رنز

    اڑتیسواں اوور: 205 رنز

    سینتیسواں اوور: 202 رنز -اظہر علی کی بال پرجوائے روٹ سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپ آوٗٹ ہوگئے، انکی جگہ مورگن میدان میں آئے ہیں۔ انگلینڈ مجموعی طور پر تین وکٹوں کا نقصان کرچکا ہے۔

    چھتیسواں اوور: 196 رنز – جیسن رائے یاسر شاہ کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے، انکی جگہ میدان میں جوس بٹلر آئے ہیں۔

    پینتیسواں اوور: 193 رنز

    چونتیسواں اوور: 189 رنز – جیسن رائے نے 113 بالز پر سنچری مکمل کرلی

    تینتیسواں اوور: 185 رنز

    بتیسواں اوور: 176 رنز- جوائے روٹ نے شاندار چھکے کی مدد سے ففٹی مکمل کرلی

    یسواں اوور: 163 رنز

    تیسواں اوور: 160 رنز

    انتیسواں اوور: 152 رنز

    اٹھائیسواں اوور: 146رنز

    ستائیسواں اوور:140 رنز

    چھبیسواں اوور:135 رنز

    انگلینڈ کا ٹوٹل اسکور25 اوورز میں 124/1

    پچیسواں اوور : 124 رنز

    چوبیسواں اوور : 114 رنز

    تیئسواں اوور : 106 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    بائیسواں اوور : 103 رنز

    اکیسواں اوور : 99 رنز

    بیسواں اوور : 93 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر،

    جیسن رائے نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی

    انیسواں اوور : 88 رنز ۔

    اٹھارہواں اوور : 83 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ

    سترہواں اوور : 76 رنز

    سولہواں اوور : ایک رن کے اضافے سے 72 رنز

    پندرواں اوور : 71 رنز

    چودھواں اوور : 68 رنز

    تیرہواں اوور : 62 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر،

    پہلی وکٹ : بارہویں اوور کی پہلی بال پر ایلکس ہیلز 22 رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    بارہواں اوور : 57 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ۔

    گیارہواں اوور : 54 رنز بغیر کسی نقصان کے۔

    دسواں اوور : 51 رنز۔

    نواں اوور : 45 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    آٹھواں اوور : 42 رنز۔

    ساتواں اوور : 36 رنز بغیر کسی نقصان کے،

    چھٹا اوور : 30 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    پانچواں اوور: 24 رنز

    چوتھا اوور: 15 رنز بغیر کسی نقصان کے۔

    تیسرا اوور : گیارہ رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

    دوسرا اوور : چارنز کے اضافے سے اسکور چھ رنز۔

    پہلا اوور: دو رنز بغیر کسی نقصان کے۔

  • دبئی: پاکستان اورانگلینڈ آج چوتھے اور آخری ون ڈے میں مدمقابل

    دبئی: پاکستان اورانگلینڈ آج چوتھے اور آخری ون ڈے میں مدمقابل

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریزکا چوتھا اور آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دبئی میں شاہینوں کے لئے یہ معرکہ آر یا پار ہوگا۔

    انگلینڈ کی ٹیم سیریز جیتنے اور پاکستانی ٹیم بچانے کے لئے پرعزم ہے، اس وقت انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    شارجہ میں کھیلے گئے گزشتہ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں نے دھوکہ دے دیا تھا۔

    احمد شہزاد کی جگہ سیریز میں نئے اوپنرز کو آزمانے کا تجربہ بھی ناکام رہا۔ یاسر شاہ کی آخری ون ڈے میں بھی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پوری جان لڑاکر آخری ون ڈے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سیریز ہارے تو ذمہ داری قبول کریں گے۔

    واضح رہے کہ دوہزار بارہ کی سیریز میں انگلینڈ نے دبئی میں کھیلے گئے دونوں ون ڈے میں گرین
    شرٹس کو زیر کیا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • اپ ڈیٹ :  پاکستان نےسری لنکا کو7وکٹ سےشکست دے دی

    اپ ڈیٹ : پاکستان نےسری لنکا کو7وکٹ سےشکست دے دی

    کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری چوتھے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئےدو سو ستاون رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت بیسویں اوور کا کھیل جاری ہے اور کریز پر احمد شہزاد 63 اور محمد حفیظ 16 کے ساتھ موجود ہیں۔جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی 28 بولوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پویلین جا چکے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان کیخلاف سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلی کامیابی ابتدائی اوور کی دوسری گیند پر ملی جب محمد عرفان نے کوشل پریرا کو عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    تلکارتنے دلشن اور تھریمانے نے وکٹ پر جم کر کھیل شروع کیا اور ایک سو نو رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، دلشان کو نصف سنچری بنانے کے بعد عماد وسیم نے کلین بولڈ کردیا۔

    ایک اینڈ سے تھریمانے اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے نوے رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے، پاکستانی بولرز نے اپنا کمال دکھایا اور میزبان ٹیم کو دو سو چھپن رنز تک محدود کردیا۔

    محمد عرفان نے تین،انور علی نے دو،راحت علی،یاسر شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس وقت 36 ویں اوور کا کھیل جاری ہے اور پاکستان کےتین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے  دوسرے کھلاڑی احمد شہزاد نے 90 بولوں پر95 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے بعد محمد حفیظ 88 بولوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    چھتیسویں اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 216 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے ۔

    میچ کے 41 ویں اوور میں پاکستان نے سری لنکا کاہدف 257 رنز مکمل کر کے میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

    پاکستان نےسری لنکاکو 9 سال بعدون ڈےسیریزمیں شکست دے دی، پاکستان نےسری لنکاکا257رنزکاہدف 40.5اوورزمیں پوراکرلیا، احمدشہزاد 95 ،محمدحفیظ 70اوراظہرعلی نے33رنزبنائے۔

  • چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں سات رنز سے شکست دیکر سیریز دو دو سے برابر کرلی، سیریز کا فائنل جمعے کو کھیلا جائےگا۔

    سانحہ پشاور کے باعث کھلاڑیوں نے میچ سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختتار کی اوربازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر دو سو ننانوے رنز بنائے۔

    ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے اننگز کا آغاز کیا تا ہم احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے ہینری کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد یونس خان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ناصر جمشید کے ہمراہ 50 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی مگر ناصر جمشید 30 بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار پائے۔

    محمد حفیظ بھی جم کر بیٹنگ نہ کر سکے اور محض تین رنز بنا کر ہی ویٹوری کی گیند پر وکٹ کیپر رونچی کے ہاتھوں میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔حارث سہیل بھی ویٹوری کی ہی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، وہ 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔عمر اکمل 29 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئے۔شاہد خان آفریدی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور وہ ملنے کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

    یونس خان نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے اور ویٹوری کی گیند پر بولڈ ہوئےتو وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سہیل تنویر کے ہمراہ جم کر کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ 18 رنز بنا کر میک کلین گھان کی گیند پر وکٹ کیپر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔سہیل تنویر 11 جبکہ انور علی 20 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیدیا

    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیدیا

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان جاری چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈین براؤن لائی نے 81 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم پھر براؤن لائی 42 رنز بنا کر کپتان شاہد آفریدی کا شکار بنے، مارٹن گپٹل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 58 رنز بنانے کے بعد 125 کے مجموعے پر سہیل تنویر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 188 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب روس ٹیلر 26 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کورے اینڈرسن 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کیوی ٹیم 299 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور ولیمسن 105 گیندوں میں 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اننگز کی آخری گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ سہیل تنویر، انور علی اور شاہد آفریدی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    اسٹیڈیم میں بھی سانحہ پشاور کا غم نمایاں دکھائی دیا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے مصباح الحق سے سانحہ پشاور پر اظہار افسوس کیا جب کہ میچ شروع ہونے سے قبل 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس دوران احمد شہزاد سمیت کئی کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے۔ انجری کے باعث میچ کا حصہ نہ بننے والے مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں اسد شفیق اور وہاب ریاض کی جگہ ناصر جمشید اور انورعلی کو شامل کیا گیا ہے۔

  • چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ابوظہبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں حاصل ہونے والی آمدنی کو پشاور متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

    شہدا کی یاد میں کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان چوتھے ون ڈے کے آغاز سے قبل پشاور سانحے کے شہداد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    اس موقع پر کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے۔ کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پی سی بی نے میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی پشاور متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پشاور واقعے کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پوری قوم شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ پشاور سانحے پر کھلاڑی افسرد ہ ہیں۔  ادھر لاہور میں ہونے والاملالہ کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل اور پاکستان اے اور کینیا کے درمیان ہونے والا چوتھا ون ڈے بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • پاک نیوزی لینڈ چوتھا ون ڈے آج ابو ظہبی میں ہوگا

    پاک نیوزی لینڈ چوتھا ون ڈے آج ابو ظہبی میں ہوگا

    ابو ظہبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے تین وکٹوں سے میدان مارا تو دوسرے ایک روزہ میچ نے نیوزی لینڈ چار وکٹوں سے حاصل کرکے سیریز برابر کرلی۔

    شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ایک سو سینتالیس رنز سے فتح کا جھنڈاگاڑھا۔ قومی ٹیم نے چوتھے میچ کیلئے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں ۔

    محمد حفیظ کی جگہ قومی ٹیم ایک تبدیلی کی جائے گی۔ حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے چنئی روانہ ہوچکے ہے۔ ناصر جمشید اور انور علی میں سے کسی ایک کو پلیئنگ الیون میں موقع دیا جائے گا۔

  • سانحہ پشاور:ون ڈے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی کی جائے گی

    سانحہ پشاور:ون ڈے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی کی جائے گی

    شارجہ : سانحہ پشاور پر سینئیر بیٹسمین یونس خان نے آج ہونے والا چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی کہتے ہیں شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑی دو منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

    پشاور میں ہونے والے المناک واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم بھی غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے نے پوری ٹیم کو افسردہ کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پشاور واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے چوتھے ون ڈے کے آغاز سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

    کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ ادھر لاہور میں ہونے والاملالہ کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل بھی پشاور واقعے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔