Tag: 4th ODI

  • انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

    انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

    نوٹنگھم : چوتھے ون ڈے میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی، میزبان ٹیم نے341رنز کا ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے چوتھے میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا، بین اسٹوکس نے ناقابل شکست71رنز بنائے جبکہ جیسن رائے نے114،جیمزونس43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    بین سٹوکس نے آخری لمحات میں انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ نے اس فتح کے بعد سیریز میں 0۔3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

    قبل ازیں چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دے دیا۔

     ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف  دیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ محمد حفیظ اور فخر زمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو امام الحق 3 رنز بنا کر کہنی پر مارک ووڈ کی گیند لگنے کے سبب ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تاہم ایکسرے رپورٹ کلیئر آنے کے بعد وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 116 رنز پر گری جب فخر زمان 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم نے شاندار 115 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 13 چوکے شامل تھے۔

    محمد حفیظ 55 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک 41 رنز بنا کر کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے، آصف علی 17 رنز بناسکے۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم کو 12 رنز پر ٹام کرن نے بولڈ کیا، حسن علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان سرفراز احمد 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ٹام کُرن نے چار کھلاڑیں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارک ووڈ نے دو جبکہ جوفرا آرکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انگلینڈ نے 12 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔

    تیسرا میچ ایک روز قبل کھیلا گیا، پاکستان نے 358رنز کا ہدف دیا جسے میزبان ٹیم نے 45 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    امام الحق کی 151 رنز کی اننگز بھی کام نہ آئی۔ انگلینڈ کے جوہنی بئیر سٹو نے دھواں دھار سنچری اسکور کی جبکہ جیسن رائے نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی،انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

  • آسٹریلیا کومسلسل چھٹی سیریز جیتنے کیلئے ایک فتح درکارہے

    آسٹریلیا کومسلسل چھٹی سیریز جیتنے کیلئے ایک فتح درکارہے

    سڈنی : آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف مسلسل چھٹی سیریز جیتنے کے لئے صرف ایک فتح درکار ہے۔ سڈنی میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان دو ہزار دو کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف کوئی سیریز نہیں جیتا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو پاکستان کے ساتھ سیریز میں جیت کی ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے کے لئے صرف ایک فتح درکار ہے۔ سڈنی کے میدان میں بھی اب تک آسٹریلیا کو ہی برتری حاصل ہے۔

    اب تک کھیلے گئے چودہ میچز میں کینگروز نے دس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے 2002 میں آخری بارسیریز جیتی تھی، پاکستان انیس سو ستانوے سے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کوئی میچ نہیں جیتا۔

    مزید پڑھیں : سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سال دوہزار چار، دوہزار نو، دوہزار دس، دوہزار بارہ اور دوہزار چودہ میں بھی پاکستان کوئی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔ پندرہ سال سے شاہین جیت کے منتظر ہیں اور اس بار بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

    تازہ ترین صورت حال میں آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو تاریخ بدلنے کے لئے آئندہ کے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

  • دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا.

    انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہیں، شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا تھا، گرین شرٹس اب سیریز بچانے کے لئے میدان میں اتریں گے، سیریز میں نئے اوپنرز کو آزمانے کا تجربہ بھی ناکام رہا.

    احمد شہزاد سیریز کے ابتدائی تین ون ڈے نہیں کھیلے، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث تیسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

    چوتھے میچ میں یاسر کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا.

  • چوتھاون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 35رنز سے ہرادیا

    چوتھاون ڈے، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 35رنز سے ہرادیا

    چنائے:‌ بھارت نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ون ڈے میچ میں پینتیس رنز سے شکست دے دی، پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر ہے.

    چنائے میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنربھارتی ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، شیکھر دھون سات اور روہت شرما اکیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کوہلی کی ایک سو اڑتیس رنز کی بدولت بھارت نے آٹھ وکٹوں پر دو سو ننانوے رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں اے بی ڈی ویلیئرزکے علاوہ کوئی بلےباز جم کرنہ کھیل سکا، ڈی ویلیئرز کی سنچری بھی جنوبی افریقہ کو میچ نہ جیتواسکی۔ جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو چونسٹھ رنز بناسکی۔ پینتس رنز کی کامیابی کے بعد پانچ میچز کی سیریز دو دو سے برابر ہوگئی۔

    آخری میچ اتوارکو ممبئی میں کھیلاجائے گا.

  • چوتھا ون ڈے: سری لنکا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری،3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز

    چوتھا ون ڈے: سری لنکا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری،3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز

    کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے، کولمبو میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    کولمبو کے آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    اس وقت دنیش چندیمل اور لوہارو تھریمانے وکٹ پر موجود ہیں، اب تک سری لنکا نے 34 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے ہیں۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشان اور پریرا نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اوور کی دوسری گیند پر سری لنکا کو نقصان اٹھانا پڑا، جب محمد عرفان نے کوشل پریرا کو عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ پریرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔

    تاہم اس کے بعد دلشان اور تھریمانے نے مزید کسی نقصان کے ٹیم کا سکور 109 رنز تک پہنچا دیا، دونوں بلے بازوں نے اس دوران نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

    جس کے بعد 22ویں اوور میں عماد وسیم نے دلشان کو بولڈ کیا جبکہ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی کپتان اینجلو میتھیوز تھے۔ جو 12 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

    سری لنکن کپتان  اینجلو میتھیوز کے مطابق وہ آج کا میچ جیتنا چاہتے ہیں، پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور انکی ٹیم بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریگی، سری لنکن سائیڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور اپل تھرنگا اور تھیسارا پریرا کی جگہ پرینجن اورسرنگا  لکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنیکی کوشش کریگی، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا آج چوتھے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گے، گرین شرٹس کو سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    رمضان میں کھیلے گئے دو میچز میں نتیجہ ایک ایک سے برابر ہے، عید کے بعد چوتھے معرکے میں میزبان سری لنکا حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہے، گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔

    نو برس بعد سری لنکن سرِزمین پر جیت کی صورت میں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے، احمد شہزاد، کپتان اظہرعلی اور سرفراز بھی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، غلطی کی گنجائش ہے مگر میزبان سری لنکا کے پاس ایک شکست کے بعدسیریز سے ہاتھ دھونے کے علاوہ کچھ نہ بچے گا۔

    سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستان رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے، چوتھے میچ میں کامیابی سے پوزیشن اور بہتر ہوجائے گی۔

  • پاکستان اور سری لنکا کل چوتھے ون ڈے میں مدِمقابل ہوں گے

    پاکستان اور سری لنکا کل چوتھے ون ڈے میں مدِمقابل ہوں گے

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کل چوتھے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گے، گرین شرٹس کو سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    رمضان میں کھیلے گئے دو میچز میں نتیجہ ایک ایک سے برابر ہے، عید کے بعد چوتھے معرکے میں میزبان سری لنکا حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہے، گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔

    نو برس بعد سری لنکن سرِزمین پر جیت کی صورت میں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے، احمد شہزاد، کپتان اظہرعلی اور سرفراز بھی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، غلطی کی گنجائش ہے مگر میزبان سری لنکا کے پاس ایک شکست کے بعدسیریز سے ہاتھ دھونے کے علاوہ کچھ نہ بچے گا۔

    سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستان رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے، چوتھے میچ میں کامیابی سے پوزیشن اور بہتر ہوجائے گی۔

  • نیوزی لینڈ ٹیم کے میڈیا منیجر نے پی سی بی کے مؤقف کوغلط قرار دیدیا

    نیوزی لینڈ ٹیم کے میڈیا منیجر نے پی سی بی کے مؤقف کوغلط قرار دیدیا

    ابوظہبی :نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو غلط قرار دے دیا ہے، کیوی منیجر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے میچ منسوخ یا مؤخر کرنے کا نہیں کہا۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے منیجر نے پول کھول دیا، کیوی منیجر نے پی سی بی کے مؤقف کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ منسوخ  یا مؤخر کرنے کا نہیں کہا۔

    پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میچ مؤخر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن براڈ کاسٹرز اور کیوی منجمنٹ نے رضامندی ظاہر نہیں کی، جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے شیڈول کے مطابق ہوا۔

    سانحہ پشاور پر کھلاڑیوں نے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی اختیار کی اور ہاتھوں پر سیاں پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیا، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ میچ کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑیوں نے نہیں کرکٹ بورڈ نے کیا ہے، ہم کرکٹ بورڈ کے ملازم ہیں، جو بورڈ کہے گا وہی کریں گے۔