Tag: 4th one day

  • چوتھا ون ڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

    چوتھا ون ڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

    ایڈیلیڈ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملسل تین میچ ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم ایڈیلیڈ میں سنبھل گئی، چوتھے ون ڈے کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    انگلینڈ نے آغازکیا تو اس کی آدھی ٹیم صرف آٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئی، مورگن اور معین علی نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی صرف تینتیس ، تینتیس رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

    کرس واکس نے78رنز بناکر انگلینڈ کی پوزیشن قدرے مستحکم کی، پیٹ کمنز نے چار اور ہیزل ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    انگلینڈ کے چار بیٹسمین کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ٹرویس ہیڈ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر سنتیس اوورز میں حاصل کرلیا، ہیڈ نے ستانوے رنز اسکور کیے، عدیل راشد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔


    مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سڈنی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

    سڈنی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج سڈنی میں ہوگا۔ میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آخری دو میچز میں ٹیم سے امیدیں لگالیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا میچ گرین شرٹس کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 20 منٹ پر دونوں ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پرتھ میں پاکستان نے برتری کا موقع ہاتھ سے گنوادیا تھا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید نہیں چھوڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ آخری دو میچ کے گراؤنڈز پاکستان ٹیم کو سوٹ کرتے ہیں۔ امید ہے نتائج توقعات کے مطابق ہوں گے۔

    ون ڈے میں اسد شفیق کی فارم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ سڈنی میں پاکستان ٹیم کے پاس ہار کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ ٹیم کو خسارے سے نکلنے کے لئے غیر مستقل مزاج بیٹنگ اور ناقص فیلڈنگ کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

    سیریز بچانے کے لئے جیت ضروری ہوگی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں آخری کامیابی بیس سال قبل حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں اب دوہزار دس کے بعد اس گراؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گی۔

  • چوتھا ون ڈے، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

    چوتھا ون ڈے، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

    کولمبو: سری لنکا نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں دو سو پینسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جیمز ٹیلر نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ نوے رنزبناکر مینڈس کا شکار بنے۔

    ایوائن مورگن نے باسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ دلشان، ہیراتھ اور مینڈس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سنگاکارا نے چھیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔

    میتھیوز نے ناٹ آؤٹ اکیاون رنز بنائے،  سیریز کا پانچواں ون ڈے دس دسمبر کو پالیکلے میں کھیلا جائے گا۔