Tag: 4th oneday

  • بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    برمنگھم : بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ معین علی سرسٹھ اور جوروٹ چوالیس رنز کی مزاحمت کرسکے، محمد شامی نے تین، جدیجا اور بھنیشور کمار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو ایک سو تراسی رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے آسان جیت کی بیناد رکھی۔

    اجنکے رہانے نے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے ایک سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شیکھر دھون ستانوے رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

  • ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن :بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے میں بھرپور کم بیک کیا ہے۔ بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    سیریز بچانے کے لئے انگلش ٹیم کا میچ جیتنا لازمی ہے,گزشتہ سال ایجبسٹن ہی کے میدان میں بھارت نے انگلینڈ کو ہراکر چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی۔ مہیندر سنگھ دھونی کو ون ڈے میں بھارت کا سب سے کامیاب ترین کپتان بننے کے لئے ایک جیت درکار ہے۔

    دھونی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ادھر انگلش کپتان ایلسٹر کک کی کارکردگی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے چوتھے میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ انجری کے سبب اسٹورٹ براڈ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔