Tag: 4th T20I:

  • چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلینڈ نے 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے فتح حاصل کرلی۔

    میزبان ٹیم نے 158رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل پورا کرلیا، فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اور ول جیک 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انگلینڈ نے 16ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔ فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اسکور کیے۔

    ول جیکس نے 20 رنز بنائے، جونی بیئرسٹو 28 اوربروک 17 رنز پر ناقابل شکست رہے،حارث رؤف نے 38 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں حاصل کیا ہے۔

    بابر اعظم ٹی 20 میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔

    سریش رائنا نے شاہد آفریدی سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی

    بابر اعظم سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا۔

  • پاکستان کو آخری گیند پر شکست، معصوم مداح کی رونے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کو آخری گیند پر شکست، معصوم مداح کی رونے کی ویڈیو وائرل

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے T20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو آخری گیند پر 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    آخری گیند پر اس شکست کے بعد اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک معصوم مداح کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جبکہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔

    پاکستان کی جانب سے فخر زمان 61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 23، صائم ایوب 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • سمنز اور پولارڈ نے پروٹیز بولنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا

    سمنز اور پولارڈ نے پروٹیز بولنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا

    کوئنز پارک: سمنز اور جارح مزاج پولارڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بچالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئنر پارک میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جواب میں کالی آندھی نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز اوپنر لینڈی سمنز اور آل راؤنڈر کیون پولارڈ نے پروٹیز بولرز کا بھرکس نکال دیا، سمنز نے 34 گیندوں پر 47 رنز بنائے جبکہ کیون پولارڈ نے محض 25 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دونوں بلے بازوں نے مشترکہ طور پر نو چھکے لگائے،جنوبی افریقا کی جانب سے طاہر شمسی اور جارج لنڈے نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 146 رنز بناسکی، کپتان ڈی کوک کے 60 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیون براوو نے چار وکٹیں حاصل کیں، آیندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، بہترین بلے بازی کے باعث کیون پولارڈ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

    ویسٹ انڈیز کی فتح کے بعد پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2، دو سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔