Tag: 5

  • اسٹریٹ کرائم : کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد وارداتیں

    اسٹریٹ کرائم : کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد وارداتیں

    کراچی پولیس نے ماہ جون میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کر دیے، شہر میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 5 ہزار 300 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، ماہ جون میں مجموعی طور پر 5ہزار 300سے زائد شہری گاڑیوں، موٹرسائیکل اور موبائل فون سے محروم ہوئے۔

    اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 138شہریوں سے گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں جبکہ شہریوں سے3883موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق 1436شہری موبائل فون سے محروم ہوئے، اس کے علاوہ جون میں اغوا برائے تاوان کے 2 کیسز اور بھتہ خوری کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں اسٹریٹ کرائم ، 10 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ

    یاد رہے کہ کراچی میں رواں سال 2025 کے پہلے دو ماہ کے دوران وارداتوں کے 10,356 واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں 2 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، 2024 کے پہلے 2 ماہ کے مقابلے رواں برس ان جرائم کی شرح 28.18 فیصد کم ہے۔

  • پاکستان کی جانب سے پانچ میچوں میں لگاتار 5 سنچریاں مگر ۔۔۔۔۔؟

    پاکستان کی جانب سے پانچ میچوں میں لگاتار 5 سنچریاں مگر ۔۔۔۔۔؟

    پاکستان کی جانب سے پانچ میچوں میں مسلسل سنچریاں سامنے آئیں مگر ٹیم کے کسی کام نہ آئیں حقیقت سب کو چونکا دے گی۔

    پاکستان کی جانب سے لگاتار پانچ میچوں میں پانچ سنچریاں بالترتیب 139، 117، 170، 162 اور 152 سامنے آئیں مگر قومی ٹیم کو چار میچوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ انتہائی چونکا دینے والی ہے۔

    کسی بھی کرکٹ میچ میں کسی ٹیم کی جانب سے تھری فیگرز سامنے آتے ہیں تو اس کی جیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے لگاتار پانچ میچز میں پانچ تھری فیگرز سامنے آئے، لیکن جیت کے بجائے بدترین شکستیں مقدر ٹھہریں۔

    اس کی شاک کرنے والی وجہ یہ ہے کہ یہ سنچریاں کسی بیٹر کے بلے سے نہیں بنیں بلکہ ہماری ٹیم نے میچ میں اتنی بالز ڈاٹ کھلیں۔

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ آنے کے بعد ون ڈے میچز میں بھی بہت تیزی آئی ہے اور اب تقریباً ہر ٹیم 300 پلس اسکور کرتی ہے، تاہم پاکستان کی ٹیم چار دہائی پرانی طرز پر کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا نتیجہ مسلسل شکستوں کی صورت میں نکل رہا ہے۔

    پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے جس سے وہ تقریباً باہر ہوچکا ہے جب کہ اس سے قبل ٹرائی سیریز کی میزبانی کی اور اس میں بھی بدترین شکست مقدر ٹھہری جس کی وجہ ون ڈے میچز کو ٹیسٹ میچ کی طرز پر کھیلنا قرار پایا۔ ان میچز میں پاکستان کی بولنگ تو نہیں چلی لیکن بلے بازوں نے بھی مایوس کیا۔

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل پی سی بی نے ٹیم کی تیاری کے لیے ٹرائی نیشن سیریز شیڈول کی۔ تاہم پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست نصیب ہوئی۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 331 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کے کسی بیٹر نے سنچری نہ بنائی مگر سب نے مل کر 139 ڈاٹ بالز کھیلیں۔

    ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ سے جیت گیا۔ قومی کپتان اور نائب کپتان کی جانب سے سنچریاں بھی سامنے آئیں مگر تیسری سنچری پھر تمام بیٹرز نے مل کر ڈاٹ بال کی بنائی اور اس میچ میں 117 ڈاٹ بالز کھیلی گئیں۔

    سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوا اور اس میچ میں گرین شرٹس گھر میں فائنل جیتنے کا موقع گنوایا۔ پہلے بیٹنگ کر کے مضبوط کیوی ٹیم کو صرف 243 رنز کا ہدف دیا۔ اس میچ میں کسی قومی بیٹر کی سنچری تو کیا نصف سنچری سامنے نہ آسکی لیکن ڈاٹ بالز کی سنچری کرنے کی ہیٹ ٹرک کا اعزاز ضرور پایا اور 170 ڈاٹ بالز کھیلیں۔

    اب شروع ہوا چیمپئنز ٹرافی کا مقابلہ۔ پاکستان دفاعی چیمپئن کا ابتدائی میچ میں حریف وہی پرانا نیوزی لینڈ، اسی لیے قومی ٹیم کے انداز اور اطوار بھی وہی پرانے رہے۔

    کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی قوت اڑان 260 رنز پر ختم ہوگئی۔ اس میچ میں بھی 162 ڈاٹ بالز رہیں۔

    پاکستان روایتی حریف بھارت سے میچ کھیلنے دبئی پہنچا۔ میدان بدلا، حریف بھی بدلا، مگر قومی ٹیم کا چولا نہ بدلا۔ پاکستان نے ٹاس جیتا اور صرف ٹاس ہی جیتا۔ پوری ٹیم 241 رنز پر ہی پویلین لوٹی اور ٹاپ اسکورر سابقہ میچز کی طرح ڈاٹ بالز رہیں۔ ٹیم نے اتحاد اور یکجہتی کا کمال مظاہرہ کرتے ہوئے اس میچ میں بھی 152 ڈاٹ بالز کھیل ڈالیں۔

    اس کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کا سفر چیمپئنز ٹرافی میں تقریباً تمام ہوچکا ہے۔ نیوزی لینڈ آج بنگلہ دیش سے میچ جیت کر اس پر مہر تصدیق ثبت کر دے گا۔ تاہم اگر کوئی اپ سیٹ ہوا تو اگر مگر کی موہوم امید باقی رہے گی۔

  • کرونا وبا کے دوران پارٹی منعقد کرنے پر بچی کی بورس جانسن پر تنقید

    کرونا وبا کے دوران پارٹی منعقد کرنے پر بچی کی بورس جانسن پر تنقید

    کرونا وائرس کی سخت پابندیوں کے دوران بورس جانسن کو سرکاری رہائش گاہ کر تقریب منعقد کرنا مہنگا پڑگیا، بچوں نے برطانوی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے باوجود ڈاوننگ اسٹریٹ گارڈن میں تقریب منعقد کی تھی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

    سرکاری رہائش گاہ پر تقریب منعقد کرنے پر عوام نے بورس جانسن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

    عوام کیساتھ ساتھ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا تھا، اپوزیشن لیڈر نے بھی برطانوی وزیراعظم کو ‘بے شرم آدمی‘ قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

    وزیراعظم پر تنقید کا سلسلہ تو جاری تھا کہ برطانوی بچوں نے بورس جانسن پر جملے کسنا شروع کردیے۔

    ایک پانچ سالہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ‘وزیراعظم بورس جانسن دوسروں کو تو کورونا پابندیوں پر عمل کا کہتے رہے مگر خود کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں’۔

    پانچ سالہ بچی نے بورس جانسن کو کہا کہ ‘آپ بہت شرارتی ہیں اور آپ کو اپنی شرارتوں پر معافی بھی مانگنی چاہیے’۔

  • گھر کے باغ میں نصب قدیم مسجموں کے بارے میں حیران کن انکشاف

    گھر کے باغ میں نصب قدیم مسجموں کے بارے میں حیران کن انکشاف

    لندن : برطانیہ میں ایک گھر کے باغیچے میں گزشتہ کئی سال سے دو مجسمے رکھے ہوئے تھے جن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 5 ہزار سال قدیم اور انتہائی قیمتی ہیں۔

    مذکورہ دو مجسمے درحقیقت پانچ ہزار سال قدیم مصری نوادرات نکلے جن کی مالیت 2 لاکھ 41 ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھر کے مکینوں کا خیال تھا کہ باغیچے میں موجود دو رنگوں کے مجسمے صرف نقلی ہیں بلکہ ان کو بعد میں اندازہ ہوا کہ حقیقت میں نہ صرف وہ اصلی ہیں بلکہ انتہائی قیمتی بھی۔

    یہ مجسمے مصری مجسمے ابوالہول کی طرح تراشے گئے ہیں، ابوالہول کا مجسمہ اس وقت قاہرہ کے مشہور میدانِ اہرام میں موجود ہے جس کا چہرہ انسانی اور دھڑ کسی حیوان (غالباً شیر) کا ہے۔

    گھر کے مالکان کا خیال ہے کہ یہ ابوالہول کے مجسمے کی نقل ہے جو غالباً اٹھارویں یا انیسویں صدی میں تراشے گئے تھے لیکن اب معلوم ہوا کہ انہیں پانچ ہزار برس قبل مصر میں بنایا گیا تھا۔

    ایک مجسمے کی لمبائی 110 سینٹی میٹر ہے اور اسے لندن کے مشہور مینڈر نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ دوسو پاؤنڈ سے شروع ہونے والی بولی پندرہ منٹ میں اس وقت ختم ہوگئی جب وہ دو لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ تک جاپہنچی۔

    نیلام گھر کے مطابق مجسمے بہت بری حالت میں ہیں اور ایک مالک نے ٹوٹ پھوٹ کو دور کرنے کے لئے اس پر سیمنٹ لگادیا تھا جس سے مجسمہ مزید بدنما ہوگیا اوراس کی قدر کم ہوچکی ہے تاہم اسے اب مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • کرونا کے وار جاری، مزید 114 افراد جاں بحق

    کرونا کے وار جاری، مزید 114 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: کرونا وبا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج بھی 114 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار 50 کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 114 رہی جبکہ کرونا میں مبتلا ہوکر انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران 46 ہزار 66 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ وبا سے متاثر 4143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہے۔

    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ مثبت آنے کی شرح 10.96 فیصد رہی۔

  • پانچ سالہ بچے نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

    پانچ سالہ بچے نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

    واشنگٹن : امریکا میں پانچ سالہ بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا، حادثے کے وقت والدہ گھر میں سورہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے فورٹ ورتھ میں پیش آیاجب دو کمسن بھائیوں کو بھر میں کھیلتے ہوئے ایک پستول پڑی ملی جس کے بعدبڑے بھائی نے 4 سالہ بچے کو گولی مار قتل کردیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گھر میں سوتی ہوئی والدہ گولی کی آواز سن کر بیدار ہوئی تو چھوٹے بیٹے کوانتہائی تشویشناک حالت میں پایا اور فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ وہ مقتول کے والدین کے خلاف فلاالحال کوئی مقدمہ درج نہیں کریں گے کیونکہ یہ واقعہ والدین کے لیے انتہائی حیران کن اور تکلیف دہ ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس دن علاقے میں فائرنگ و چاقو زنی کے مزید دو واقعات پیش آئے تھے، ایک واقعے میں 6 سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ بنا تھا جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ دوسرے واقعے میں ایک تین سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم مذکورہ بچہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔