Tag: 5افراد جاں بحق

  • فیصل آباد : بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، 5افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    فیصل آباد : بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، 5افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    فیصل آباد : مختلف علاقوں میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، سات ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بسنت منانے کے دوران منچلوں کی ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، نوجوانوں نے کلاشنکوف سمیت جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آبادمیں پتنگ بازی اور فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی سے واقعات کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پولیس حکام پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پرعمل درآمد یقینی بنائیں، ایسے واقعات کا رونما ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

  • شیخوپورہ کےقریب کاراورٹرالرمیں تصادم‘5افراد جاں بحق

    شیخوپورہ کےقریب کاراورٹرالرمیں تصادم‘5افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق سرگودھاکے مقامی تاجرمحمد اعجازعیدکی شاپنگ کےلیے دوستوں کے ہمراہ کارمیں لاہورجارہے تھے کہ شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کارٹریلر سے ٹکراگئی۔

    حادثے میں محمداعجاز،عبدالرحمن ،محمدنوید،عبداللہ اور وسیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مون نامی ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔

    ٹریفک حادثےمیں‌ جاں بحق ہونے والے تین افراد محمد اعجاز،مبشر اور محمد وسیم کی لاشیں سرگودھا ان کے گھر پہنچیں توصف ماتم بچھ گیا،عیدکی تیاریاں کرنے والے اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے دوافرادعبداللہ اور عبدالرحمن کی لاشیں لاہوربھجوائی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی علاج کے لئیے لاہورکےاسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں ماہ 2جون کوکبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔