Tag: 5فروری

  • وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس موقع ملک بھر میں 5فروری کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

    یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

    پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔

    پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی آزاد کشمیر منایا جانا ایک مستقل روایت بن گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا تھا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہوگیا تھا، ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کردیا تھا جو 5 اگست سے اب تک جاری ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے اور شہری اپنے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، تاہم گزشتہ ماہ خطے میں محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بحال کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام کو مشکلات ہیں۔

  • وزیراعظم کی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 5فروری کو کشمیرڈے بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کے اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال کاجائزہ لیاگیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم نے 5فروری کوکشمیرڈےبھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئےملک بھرمیں تقریبات کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آوازدنیابھرمیں اٹھائیں گے، آرایس ایس نظریےکوعالمی سطح پربےنقاب کرناہوگا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اہم اجلاس ہوا تھا ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا مودی سرکارکی ہندووتوااورمسلم کش پالیسیاں خطےکی سلامتی کیلئےخطرہ ہیں ، خطےکی سلامتی اورسیکیورٹی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

    اجلاس میں بی جے پی حکومت کی بیان بازی اور جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی وسفارتی حمایت جاری رہےگی، بھارتی اقدامات سےخطے کےامن وسلامتی کوخطرات لاحق ہیں۔

    واضح رہے کہ جرمن میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں، بھارت پر ایک خاص انتہا پسندانہ نظریاتی سوچ ہندووتوا غالب آچکی ہے۔