ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے پانچ سو سترہ رنز کے جواب میں بھارت نے پانچ وکٹوں پر تین سو انہتر رنزبنا لئے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو شیکھر دھون پچیس رنزبنا کر ہیرس کی گیند پر بولڈ ہوگئے، مرلی وجے نے نصف سینچری اسکور کی، وہ تریپن رنزبنا سکے، ایک سو گیارہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوزیشن مستحکم کی۔
پجارا نے تہتر رنز کی اننگز کھیلی، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر کی ساتویں سینچری بنائی، کوہلی بحیثیت کپتان پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے، وہ ایک سو پندرہ رنز بنا سکے، بھارت نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں پر تین سو انہتر رنزبنالئے ہیں۔
روہت شرما تینتیس رنزبنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔