دبئی : پاکستان کی بیٹنگ لائن دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہوگئی، سری لنکا نے دو سو باسٹھ رنز پرواپس پویلین پہنچا دیا، فالو آن کے بجائے مہمان ٹیم خود بیٹنگ کررہی ہے، دن کے اختتام تک پاکستانی بولرز پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر سب کچھ ناکام رہا۔
دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم دو سو باسٹھ رنز پرہی ڈھیر ہوگئی اور دو سو بیس رنز کی برتری سری لنکا کو مل گئی۔
Stumps Day 3 – Sri Lanka 34/5 (14.3 ov). Sri Lanka lead by 254 runs
Scorecard: https://t.co/7GWLN8JJfb #PAKvSL pic.twitter.com/8O4xPME8sx— PCB Official (@TheRealPCB) October 8, 2017
سری لنکن اسکور چار سو بیاسی رنز کے جواب میں شاہینوں کی بیٹنگ فلاپ رہی۔ اظہر علی اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں بنائیں لیکن قومی ٹیم کی مشکلات دور نہ ہوئیں۔
بڑے ہدف کا عزم لے کر سری لنکن ٹیم فالو آن کے بجائے خود بیٹنگ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: محمد عامرسری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریزسےباہر
تیسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم کی چوتیس رنز پر پانچ وکٹیں رنز گرچکی ہیں، مجموعی طور پر دو سو چون رنز کی برتری حاصل ہے۔