Tag: 5 افراد جاں بحق

  • قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق کار سوار کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے،کار ٹرک میں گھس جانے کے باعث جائے حادثہ پر کرین منگوالی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 اگست کو قلات ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جا رہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔حادثے میں 4 فٹبالر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالمجید، محمد عامر، نور محمد اور عبدالملک کے نام سے ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسلم باغ کے قریب مسافر بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • گوجرہ: کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    گوجرہ: کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    گوجرہ: صوبہ پنجاب کے علاقے گوجرہ میں کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں موٹر وے ایم 4 پر کار اور ٹریلر میں تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    ساہیوال: ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

    اس سے قبل 22 اگست کو صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں خواتین کپاس کی چنائی کے لیے کھیت جا رہی تھیں۔

    بونیر:گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بونیر میں چلندری چغرزئی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق

    لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈیفنس روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    اس سے قبل رواں سال یکم مارچ کو لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا تھا، تینوں بچے طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 31 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔

  • صوابی میں‌ مکان کی چھت گرنے سے5 افراد جاں بحق

    صوابی میں‌ مکان کی چھت گرنے سے5 افراد جاں بحق

    صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ موسیٰ بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے سے نکال کر باپا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں جبکہ حادثے میں زخمی 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

    مانسہرہ: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ روز مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مکان کی چھت پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ررواں سال 27 جولائی کو اورکزئی ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ڈی پی او اورکزئی نثار خان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

  • نوشہرہ: اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

    نوشہرہ: اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

    نوشہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ میں اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں موٹروے پر جبہ داؤد زئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ حادثے کی شکار ہونے والی کوچ لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔

    اس سے قبل ہفتے کی صبح سمندری سے آٹھ افراد کار میں موٹروے رجانہ انٹرچینج سے لاہور جا رہے تھے، تیزرفتاری کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

    حادثے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

  • لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق

    لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق

    لورالائی: صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اور کار میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے سمندری میں موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سمندری سے آٹھ افراد کار میں موٹروے،رجانہ انٹرچینج سے لاہور جا رہے تھے، تیزرفتاری کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والےٹرک سے ٹکرا گئی۔

    خوفناک حادثے میں کار مکمل تباہ طور پر تباہ ہوگئی اور ڈرائیور سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

  • کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی:صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے.بارش کے بعد شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ہے۔

    شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ابراہیم حیدری میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں دیوار گرنے سے 3 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش صدر میں 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف بیس فیصل میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ناظم آباد میں 22 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ میں 10 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور میں 12 ملی میٹر، جناح ٹرمینل مییں 8.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش صدر میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پی اے ایف بیس فیصل میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹ میں 6 ملی میٹر، لاندھی میں 3.1 ملی میٹر، سرجانی میں 1.2 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 10.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ٕ

  • جڑانوالہ: مسافر وین پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ: مسافر وین پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں مسافر وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک 562 میں مسافر وین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ میں 5 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد سے جلدگرفتاری کا حکم بھی دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 مئی کو شیخوپورہ کے علاقے کھاریانوالہ میں بچوں کی لڑائی کے نتیجے میں فائرنگ سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں 9 افراد کے قتل کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • کرونا وائرس سے سندھ میں مزید 5 افراد جاں بحق

    کرونا وائرس سے سندھ میں مزید 5 افراد جاں بحق

    لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 66 ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کی صورت حال کے بعد ہمیں حقائق کا سامنا کرنا چاہیے،سکھر میں 280 میں سے 279 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اب صرف کرونا کا ایک مریض زیر علاج ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ تعاون نہیں کریں گے تو انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی شدید مسائل کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں 90 کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں 7 زائرین،35 تبلیغی جماعت کے ہیں،لاڑکانہ میں 23 لوگ مقامی سطح پر وائرس پھیلنے سے متاثر ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹیسٹنگ کاعمل بڑھا دیا گیا ہے،اگلے ہفتے کے آخر تک لاڑکانہ میں بھی کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم ہو جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں بھی لیب تقریباً تیار ہے جو جلد فعال ہوگی۔

    کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

  • کوئٹہ: مکان میں گیس بھرنے سے 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: مکان میں گیس بھرنے سے 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گیس لیکیج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 12 میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل تھے۔

    کوئٹہ، گھر میں گیس لیکیج سے 5 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 8 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل تھے۔