Tag: 5 افراد زخمی

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، جس میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث کئی افراد متاثر ہوئے، مائی کولاچی روڈ کے قریب فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ سہراب گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد بلاک کیو میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہونے کی خبر آئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ طارق روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع آئی۔

  • مریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

    مریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئےمریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    صوبہ پنجاب میں عارف والا کے نواحی گاؤں میں آندھی سے زیر تعمیر مسجد کی دیوار ساتھ والے گھر پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے، بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب مون سون بارشوں کے نتیجے میں آج اور کل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ گھر کے دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، چھت گرنے کی آواز سے اہل محلہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

  • واشنگٹن میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

    واشنگٹن میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے شمال مغربی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہاؤس سے 2 سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

    اس سے قبل رواں ماہ امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک جبکہ سترہ ماہ کی بچی سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے

    امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ،5 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر کو امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 4 اگست کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک سفید فام لڑکے پیٹرک کو گرفتار کیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات: کیفے ٹیریا میں گیس سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی

    متحدہ عرب امارات: کیفے ٹیریا میں گیس سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی

    مزدبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر الرشیدیا کے کیفے ٹیریا میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر الرشیدیا کے کیفے ٹیریا میں گیس سلنڈر اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں بیٹھے لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    کیفے ٹیریا انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 2 کسٹمرز، 2 ملازمین اور گیس سلنڈر پہنچانے والا شخص شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    سلنڈر پہنچانے والے شخص کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

    کیفے ٹیریا کے برابر میں واقع ٹیلر کی دکان کے ملازم کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    عینی شاہد کے مطابق دھماکے کے بعد کیفے ٹیریا کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملازم زخمی حالت میں باہر نکلے تاہم ایمبولینس اور پولیس جائے وقوعہ پر فوراً پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    کیفے ٹیریا کے بھارتی مالک سجو سلیمان کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گیس سلنڈر پہنچانے والا شخص خالی سلنڈر ہٹا کر اس کی جگہ دوسرا گیس سلنڈر لگا رہا تھا۔

    سجو سلمان کے مطابق وہ 2 گیس سلنڈر کیفے ٹیریا کے باہر رکھتے ہیں تاہم ایک سلنڈر باورچی خانے میں رکھا تھا اس کو تبدیل کرنے کے دوران دھماکا ہوا۔

    ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کچن میں رکھا ہوا سامان فریج، کرسیاں، ٹیبل اور شیشے ٹوٹ گئے اور تقریباً 150000 درہم کا نقصان ہوا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • شالیمارایکسپریس کوحادثہ‘ 1 شخص جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

    شالیمارایکسپریس کوحادثہ‘ 1 شخص جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے قریب شالیمارایکسپریس کے بوگی سے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافرٹرین شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ٹریک پر کھڑی بوگی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور 5 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمارایکسپریس حادثے کے باعث ٹریک سے اترگئی، حادثے کے بعد امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شالیمارایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    ملتان: ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ٹرین کی زد میں آکر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • چمن: عبدالرحمان زئی بازار میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    چمن: عبدالرحمان زئی بازار میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    چمن: عبدالرحمان زئی بازار چمن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن کے عبدالرحمان زئی بازار میں دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا ہے، دھماکے کی شدت معلوم کی جارہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شفقت محمود کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایف سی اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    یہ پڑھیں: چمن میں مال روڈ پردھماکا، ایک شخص جاں بحق، چار ایف سی اہلکاروں سمیت پندرہ زخمی

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور چار ایف سی اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: چمن، خود کش دھماکا، ایک جاں بحق، 22 افراد زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی حدود میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ڈی آئی خان دھماکہ: پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان گنڈاپورجاں بحق

    ڈی آئی خان دھماکہ: پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان گنڈاپورجاں بحق

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراکرام خان گنڈا پور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔ 

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈا پورکی گاڑی پرخودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اکرام خان گنڈا پور  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پشاور میں دوران علاج  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد جن میں دو پولیس اہلکاراور ایک عام شہری شامل کا علاج جاری ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اکرام خان گنڈاپور، 2 پولیس اہلکاراور ایک شخص زخمی ہوا ہے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔

    کولاچی دھماکے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور جائے وقوعہ پر حصار  بناتے ہوئے وہاں عام شہریوں کو  جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا تھا۔

    پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈاپورکولاچی میں جلسہ گاہ سے واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی پرخودکش حملہ ہوا تھا۔

    اکرام خان گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں مکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی


     16 جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خوفناک خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149افراد شہید ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لائن آف کنٹرول، بھارتی فوج کی دراندازی، تین خواتین سمیت 5 افراد زخمی

    لائن آف کنٹرول، بھارتی فوج کی دراندازی، تین خواتین سمیت 5 افراد زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی دراندازی کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے، پاک فوج نے روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو اشتعال انگیزی کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کی چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں اور بزدل دشمن کی توپیں خاموش ہونے پر مجبور ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ‘ دو خواتین‘ ایک شہری زخمی

    واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر شہری آباد کو نشانہ بنا رہا ہے جس میں اب تک متعدد افراد شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ 18 جنوری کو بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 3 خواتین بھی زخمی ہوئی تھیں۔

          قبل ازیں 15 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر گولے فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کا جنگی جنون، 2 خواتین سمیت 3 زخمی

    بعد ازاں بھارتی فوج نے ایک ہی ہفتے میں تیسری بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایمبولفٹرگرنےسے5 مسافرزخمی

    بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایمبولفٹرگرنےسے5 مسافرزخمی

    راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملی ایئرلائن کی پرواز کے ساتھ وہیل چیئر پر سوار مسافروں کے لیے لگائی گئی ایمبولفٹر گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ساتھ لگائی گئی ایمبولفٹر گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 مسافر زخمی ہوگئے‘ امبولفٹر وہیل چیئر پر سوار مسافروں کو جہاز میں پہنچانے کے کام آتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود لفٹ خراب ہونے پرمعذورمسافروں کو سیڑھی کے ذریعے جہازپرپہنچایا جا رہا تھا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں  جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔


    پی آئی اے کی سینئرسٹیزن اورمعذورافراد کیلئے خصوصی رعایت ختم


    خیال رہے کہ یکم فروری کو پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے معذوراورعمررسیدہ افراد سے ان کا حق چھین لیا تھا اور اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں پررعایت ختم کردی تھی۔

    اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت تمام ایئرپورٹ پر گراونڈ ہینڈلنگ کے آلات اور ایمبولفٹر کی معائنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام گراونڈ ہینڈلنگ کے استعمال ہونیوالی مشینری کی مکمل جانچ کی جائے گی اور غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • روس میں چرچ کے باہر فائرنگ‘ 5 خواتین ہلاک

    روس میں چرچ کے باہر فائرنگ‘ 5 خواتین ہلاک

    ماسکو: روس کے جنوبی علاقے میں واقع چرچ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک جبکہ ایک پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے وفاقی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت قزلیارمیں واقع چرچ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق مسلح شخص چرچ سے باہر آنے والوں کو نشانہ بنارہا تھا، فائرنگ کے بعد لوگ چرچ کے اندر چھپ گئے جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

    واقعے میں پولیس آفیسراورایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہوں نے حملہ آور کا سامنا اوراسے ہلاک کیا۔

    روسی حکام کے مطابق حملہ آور مقامی شہری ہے جس کی عمر22 سال ہے اوراس کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب دہشت گرد تنظیم داعش نے چرچ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


    امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 6 نومبر 2017 کو امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔