Tag: 5 افراد کا قتل

  • زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    لاہور: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زمین کے تنازع پر پانچ افراد کو قتل کردیا گیا، مرنے والوں میں دو خواتین اور تین سال کا بچہ بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی کے ایک گھرمیں چار افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین میں ماں، باپ، تین سالہ بچہ اور اس کی نانی شامل ہیں۔

    فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے پہنچنے پر گھر کے دروازے کھلے ہوئے تھے۔

    پولیس نے بتایا چاروں افراد عبدالقادر، فرحت بی بی، نین طاہراورمعمر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عبد القادر کے خاندان کو قتل کرنے کے بعد اُس کے ہم زلف عبدالخالق کو بھی قتل کردیا گیا، جس کے بعد مقتولین کی تعداد پانچ ہوگئی۔

    حکام نے بتایا زمین کے تنازع پر پانچ افراد کا قتل کیا گیا، تاہم واقعے کا مقدمہ عمران سمیت 2نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پانچ افرادکے قتل پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرکے قاتلوں کی جلدگرفتاری یقینی بنانےکا حکم دیا ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملزمان کوقانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کی جائے، مقتولین کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی ہرقیمت پریقینی بنائی جائے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ:ہیرا کالونی میں زمین کےتنازع پر5افراد کےقتل کاواقعہ
    پولیس کی جانب سے عمران سمیت 2نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ

    .

  • سفاک قاتل کی دیدہ دلیری : سوشل میڈیا پر اعلان کر کے 5 افراد کو قتل کردیا

    سفاک قاتل کی دیدہ دلیری : سوشل میڈیا پر اعلان کر کے 5 افراد کو قتل کردیا

    سرگودھا : قاتل نے سوشل میڈیا پراعلان کرکے5افراد کوقتل کردیا ، پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سفاک قاتل نے دیدہ دلیری سے سوشل میڈیا پرقتل کرنےکا اعلان کیا اور اس پرعمل بھی کرڈالا۔

    ملزم نے سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں پولیس خوابِ غفلت میں مبتلا رہی، افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز نواحی علاقےکوٹ مومن میں پیش آیا۔

    ملزم احمد شیر نے خاندانی رنجش پراپنی خالہ، خالہ زاد بھائی، اُس کی بیوی اورایک اورشخص کو قتل کیا ، جس کے بعد پولیس ملزم کو گرفتار بھی نہ کرپائی تھی کہ آج اُس نے اپنے چچازاد بھائی کو بھی فائرنگ کرکےموت کےگھاٹ اُتار دیا۔

    پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے ، پولیس حکام بھی جاگ گئے اور واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیےسرچ آپریشن کررہی ہے۔

  • گجرات میں شہری نے اپنے ہی خاندان کے5 افراد کوقتل کرکےخودکشی کرلی

    گجرات میں شہری نے اپنے ہی خاندان کے5 افراد کوقتل کرکےخودکشی کرلی

    گجرات : صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے بھدر میں مبشربٹ نامی شخص نے اپنی بیٹی، بھتیجی، بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مقدس بی بی ، مناحل، زین، فاطمہ اور ہاشر کے نام سے ہوئی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم تفتیش کے بعد واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

    صادق آباد: ماں نے 2 بچوں کوزہردے کرخودکشی کرلی

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ماں نے 2 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی تھی۔

    خاتون کے خاوند کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بیوی کے ماں باپ کے گھر میں مقیم تھا وقوعہ کے وقت گھر میں کوئی بھی بڑا موجود نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ 5 نومبر2017 کو جڑانوالہ کی رہائشی ریما نے اپنے شوہر فرحان سے گھریلو جھگڑے کے بعد طیش میں آکر مبینہ طور پر اپنی دو بچیوں کو زہریلی دوا پلا کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 اپریل کو پنجاب کے شہر لیہ میں باپ نے اپنے بچوں کو زہردے کرخود بھی زہرکھا لیا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچے اورباپ جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔