Tag: 5 افراد کی لاشیں

  • چاغی :  بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

    چاغی : بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

    چاغی : دالبندین میں 5 افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں ، تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تاہم لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ان افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل والے علاقے سورگل میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا، جن کی لاشیں جمعے کی صبح مقامی لوگوں نے دیکھیں، لاشوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو گولیاں ماری گئیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال ان افراد کی شناخت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے قتل کی تصدیق شدہ وجوہات سامنے آئی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی ایران میں سرگرم مسلح تنظیم جیش العدل کی ہو سکتی ہے جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے مقتول رہنماء مراد نوتیزئی کی قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کا اعترافی وڈیو بھی جاری کیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سورگل سے ملنے والی 5 لاشوں کی تفتیش جاری ہے، مزید تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کے بعد مزید تفصیلات معلوم ہوسکیں گی اور حقائق سامنے آئیں گے۔

  • بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص  کے لیپ ٹاپ پر موجود نوٹ بھی سامنے آگیا

    بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کے لیپ ٹاپ پر موجود نوٹ بھی سامنے آگیا

    کراچی: بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کے لیپ ٹاپ پر موجود نوٹ سامنے آگیا ، جس میں لکھا میں بچ جاؤں تو مجھے مار دینا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب اپارٹمنٹس کی چھٹی منزل سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے پر پولیس نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے کے لیپ ٹاپ سے ورڈ فائل کھول لی۔

    متوفی احسن نے نوٹ میں لکھ اگر میں اس کام کےبعدبچ جاؤں تومجھےماردینا، جس پستول سے فائرنگ کرکے بیوی ،بچوں کو قتل کیا وہ چوری کرکےلایاتھا، بچےاور بیوی سورہے تھے انہیں پتہ بھی نہیں تھا۔

    احسن رضا کے لیپ ٹاپ سے ملنے والے ایک نوٹ سے پتہ چلا کہ وہ مقروض بھی تھا، پستول اپنے دوست سمیع کی دکان سے چرائی، اسے کچھ نہ کہا جائے۔

    نوٹ میں رقم کی لین دین کا احوال بھی بتایا گیا ہے جبکہ متوفی احسن نے گھریلو لین دین کی تفصیلات بھی نوٹ میں لکھیں۔

    یاد رہے کراچی میں گزشتہ روز پیش آئے ایک واقعے سے سب کے دل ہلاکر رکھ دیے، بیروزگار شخص نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔

    بیوی بچوں اور اپنی زندگی ختم کرنے والے احسن رضا کا نوٹ بھی ملا ہے، جس میں اس نے لکھا تھا کہ میرے بچے، بیوی شہید ہیں، انہیں نہیں معلوم کہ میں کیا کرنے جارہا ہوں، لو یو آل۔

    شارع فیصل پر وائرلیس گیٹ کے قریب فلیٹ سے پانچوں لاشیں ملی ہیں، مقتولین میں تین سال کا میکائل، پانچ سال کا جبرئیل، سات سال کی ام ہانی اور ان کی ماں شامل ہیں۔

    احسن رضا نے اپنے الوداعی نوٹ میں والدین، رشتے داروں اور دوستوں سے معافی بھی مانگی ہے۔

  • ڈی آئی خان : ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

    ڈی آئی خان : ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

    ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ میں چودہوان روڈ پر سی آر بی سی نہر کے قریب ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔

    جاں بحق افراد کی شناخت سجاول، عنایت اللہ، نعمت اللہ اورکفایت اللہ کے ناموں ہوئی تاہم ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد شریفاں بی بی واقعے کی ایف آئی آرمیں نامزد تھے، شریفاں بی بی کو دو ہزاراٹھارہ میں برہنہ کرکے چودہوان کے علاقے گرہ مٹہ کی گلیوں میں گھمایا گیا تھا، لاشیں انہی افراد کی بتائی جا رہی ہیں جو اس واقعے میں ملوث تھے۔

    پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش کاعمل شروع کردیا۔