امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بینڈ میں ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے باعث 5 بچے ہلاک اور فائر فائٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ گھر کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی، اطلاع پر فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں مدد فراہم کی۔
حکام کے مطابق گھر سے 6 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 5 بچوں نے دم توڑ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے، آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
دوسری جانب امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو کے دو مقامات پر گھروں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے، جو مضافاتی علاقے میں پیش آئے۔
روس: گیس ایکسپورٹ ٹرمینل میں دھماکا
ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے۔