Tag: 5 جی ٹیکنالوجی

  • 5 جی ٹیکنالوجی 10 ماہ میں متعارف کرانے کے ہدف پر ٹیلی کام انڈسٹری کا رد عمل

    5 جی ٹیکنالوجی 10 ماہ میں متعارف کرانے کے ہدف پر ٹیلی کام انڈسٹری کا رد عمل

    ٹیلی کام انڈسٹری نے 10 ماہ میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ہدف مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق نگراں حکومت نے 10 ماہ میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ہدف رکھا ہے، تاہم ٹیلی کام صنعت نے یہ ہدف مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ معاشی چیلنجز اور زرمبادلہ کی دستیابی میں مشکلات 5 جی ٹیکنالوجی کی راہ میں رکاوٹ ہے، موجودہ حالات اور زرمبادلہ کے مسائل کی وجہ سے فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ممکن نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق درآمدات پر پابندی کی وجہ سے ٹیلی کام نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن بھی شدید متاثر ہے، فائیو جی کے لیے اربوں ڈالرز کے آلات کی درآمد کرنا مشکل ہے۔

    پاکستان کی تقریباً آدھی آبادی انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتی، ملک کی 20 فی صد آبادی ٹیلی کام سروسز سے ہی محروم ہے، 5 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے اسمارٹ فونز کی تعداد بھی ایک فی صد سے بھی کم ہے، اور 5 جی اسمارٹ فون کی کم سے کم قیمت 250 ڈالر ہے جو بیش تر پاکستانیوں سے دور ہے۔

    کیا نئے آئی فون کی رونمائی نئے چارجر کے ساتھ ہوگی؟

    ٹیلی کام انڈسٹری کا مؤقف ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی سے قبل ٹیلی کام شعبے کو موجودہ سنگین مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کے  استعمال کے حوالے سے اہم خبر

    پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم خبر

    پشاور : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ، 5 جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سےمیڈیکل اوردوسرےشعبوں میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں، 5جی کے استعمال سے متعلق منفی تاثر دیا جاتا ہے جو کہ بے بنیاد ہے۔

    عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں5 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، 5جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔

    صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ، 40 کنال پرمشتمل پشاورمیں ڈیجیٹل کمپلیکس اور مردان میں اسپیشل اکنامک زون بنایاجائےگا جبکہ سوات میں آئی ٹی پارک کی تعمیربھی منصوبوں میں شامل ہیں۔

    گذشتہ روز وزارت آئی ٹی کے تحت بنوں میں ملک کا 20 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا گیا ، پارک بنوں یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں خیبر پختونخواہ آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے قائم کیا گیا۔

    اس حوالے سے پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ، خیبرپختونخواہ آئی ٹی بورڈ اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے۔

  • پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز ،  صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز ، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق پاکستان سے کی جانے والی پہلی انٹرنیشنل فائیو جی فون کال کا حصہ بنے اورتیزترین انٹرنیٹ کے زریعے کی جانے والی فائیو جی کال کی بہترین ویڈیو کوالٹی اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا۔

    پہلی فائیو جی انٹرنیشنل کال زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے بیجنگ کی گئی، جس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چائنہ موبائل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بات کی۔

    اس موقع پر اے آر وائے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق کاکہناتھاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستانی عوام کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں اور یہ ٹیکنالوجی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فائیو جی لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فائیوجی سیلولر کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید اور تیز ترین ٹیکنالوجی ہے، ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی ، جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

  • پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانے کے لیے کام کررہے ہیں: خالد مقبول صدیقی

    پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانے کے لیے کام کررہے ہیں: خالد مقبول صدیقی

    اسلام آباد: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی لانے کے لیے کام کررہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چھوٹے ادارے قومی ادارے بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں، جو قومیں کھیلوں میں آگے ہوں وہ عالمی سطح پرنام روشن کرتی ہیں.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہرسطح پربے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان کو ڈیجیٹل کرنا ہمارا خواب ہے، پاکستانیوں کوعالمی معیار کی تعلیم دینے پرکام کر رہے ہیں.

    خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور شارٹ کورسز پرمنصوبہ بندی جاری ہے، براڈ بینڈ اور کلاؤڈ کی توسیع پر کام جاری ہے، جلد اس ضمن میں پیش رفت ہوگی.

    وفاقی وزیرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کی پاکستان میں اشد ضرورت ہے، ساتھ ہی 5 جی ٹیکنالوجی پاکستان لانے کے لیے بھی مصروف عمل ہیں.

    مزید پڑھیں: پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کردئیے جائیں گے

    .خیال رہے کہ 5 جی  سیلولر کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید اور تیز ترین ٹیکنالوجی ہے

    یاد رہے کہ خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ہیں، وہ این اے255 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے. پی ٹی آئی سے اتحاد کے بعد انھوں نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منصب سنبھالا.