Tag: 5 دہشت گرد گرفتار

  • کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گرد  گرفتار

    کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی سےکالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں، جبکہ القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے نیٹ ورک سے وابستہ تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک میں عسکری تربیت حاصل کرچکے ہیں اور کراچی میں بڑی تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

  • سی ڈی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    سی ڈی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آپریشنز کئے گئے ، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی میانوالی،حافظ آباد،اوکاڑہ اورجہلم میں کی گئی، دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئے۔

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناحت شرافت، یاسین، طلحہ، عبدالرحمان اور اسید کے نام سےہوئی، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے546کومبنگ آپریشنزکے دوران 56مشتبہ افرادگرفتارکیے، کومبنگ آپریشنزمیں21337افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،ملزمان کا ہدف سکیورٹی اداروں، پولیس اور مذہبی افراد تھے۔

    سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی 4 ٹیمیں فعال ہوچکی ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش 6 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

    اس سے قبل 10 جولائی کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ سے لیاری گینگ وار اور عمر کچھی گروپ کے کارندے کو گرفتار کیا تھا۔

  • لاہور، سی ٹی ڈی کی راجن پور میں کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور، سی ٹی ڈی کی راجن پور میں کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق بی ایل اے کے باغی کمانڈر گروپ سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے راجن پور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، آئی ای ڈی اور 6 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا، ملزمان میں حسین بخش عرف بگا، بخش، رحیم علی اور مجاہد دین شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے برہمداغ بگٹی سے تعلقات کے شواہد ملے ہیں، براہمداغ بگٹی بیرون ملک سے ان دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

    واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کرچکی تھی۔