Tag: 5 رکنی گینگ گرفتار

  • کراچی : پولیس یونیفارم پہن کر اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : پولیس یونیفارم پہن کر اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : پولیس یونیفارم میں اغواء ، ہاؤس رابری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم پہن کر اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    طارق نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی جبکہ سال 2021 عیدگاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے 5 لاکھ روپے کا بھتہ وصول کیا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے8 اگست2024 کو تاجر سلمان بٹ کو اغوا کیا، مغوی کو حبس بے جا میں رکھ کر10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملزمان نے سال 2024 میں ہندوشخص کے آئی ٹی سینٹرمیں نقب زنی کی اور شنکرکوبلیک میل کر کے2 لاکھ روپے وصول کیے۔

    انھوں نے کہا کہ نومبر2024 چکرہ گوٹھ سے بابر نامی شخص کو اغواکر کے بعد میں چھوڑا گیا، گرفتار ملزمان 2025 کی سب سے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی ٹیم کی تیاری مکمل تھی ، اگر ہم گرفتار نہ ہوتے تو اس واردات میں بھی کامیابی ملتی۔

    گرفتار ملزمان کا کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان سرکاری اداروں کا یونیفارم پہن کروائر لیس سیٹ دکھا کر گھروں میں داخل ہوتے تھے۔

  • کراچی : دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی: پولیس نے دوران ڈکیتی قتل، زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی قتل،زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں شایان شانی، عماد نویل، دانیال چاند،شان مسیح اور جیمس عرف جمی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان ڈکیتی کےدوران 2افرادکوقتل،11کوزخمی کرچکےہیں اور 20سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان نے6 فروری  کو پراپرٹی ڈیلرفاروق کو دوران ڈکیتی قتل کیا، واردات کےدوران6موبائل فون اور60ہزارنقدی لوٹ کرفرارہوئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ملزمان نے27جنوری کوصدرالیکٹرانک مارکیٹ کےممبرامین کوقتل کیا اور قتل کےبعد2موبائل اور25ہزارروپےلوٹ کر فرارہوئے،
    28 جنوری کوحسن بروہی گوٹھ میں ڈکیتی کی، دوران ڈکیتی گھر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 10ہزارروپے،سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوئے۔

    سہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان نےدوران تفتیش ہوشروبہ انکشافات کئے اور دوران ڈکیتی سرجانی میں 3گھروں میں خواتین سےزیادتی سمیت ڈکیتی کے دوران 11 شہریوں کو زخمی کرنےکااعتراف کیا، گرفتارملزمان کاسابقہ مجرمانہ ریکارڈبھی موجودہے۔