Tag: 5 سالہ بچی

  • کراچی: لیاقت آباد میں ’جنسی زیادتی‘ کی شکار 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی: لیاقت آباد میں ’جنسی زیادتی‘ کی شکار 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی: لیاقت آباد میں ’جنسی زیادتی‘ کی شکار 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد صدیق مسجد بی ایریا کے قریب ندی سے 5 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، جس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    تاہم اب اس کیس میں اہم پیچ رفت ہوئی ہے، پولیس نے سی سی ٹی کی مدد سے بچی کے قریبی رشتے دار فیاض کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو آخری بار اسی رشتے دار کے ساتھ جاتے دیکھا گیا ہے، فیاض کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بچی منگل کو سچل کے علاقے سکندر گوٹھ سے لاپتہ ہوئی تھی اور اگلے دن لاش لیاقت آباد ندی سے ملی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں، قتل اور جنسی زیادرتی کی شکار بچی کے کیس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • سرکاری اسپتال میں 5 سالہ بچی شدید بخار سے جاں بحق، ڈاکٹرز کرکٹ کھیلتے رہے

    سرکاری اسپتال میں 5 سالہ بچی شدید بخار سے جاں بحق، ڈاکٹرز کرکٹ کھیلتے رہے

    سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کی ایک اور بے حسی سامنے آگئی، 5 سالہ بچی شدید بخار سے جاں بحق ہوگئی، ڈاکٹرز کرکٹ کھیلنے میں مصروف رہے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بچی کے اہلخانہ نے بتایا کہ اسپتال میں بچی کو مناسب طبی امداد نہیں ملی، انھوں نے الزام عائد کیا کہ جب بچی شدید بخار سے تڑپ رہی تھی تو ڈاکٹرز اور عملہ مبینہ طور پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھا۔

    نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو واقعے کی چھان بین کرے گی جبکہ فیصلہ پینل کرے گا۔

    گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ارون کمار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کا نام صوفیہ ہے جسے اس کے والد ناظم بدھ کی دوپہر اسپتال لے کر آئے تھے۔

    دوسری جانب فیملی نے دعویٰ کیا ہے کہ جب بچی کو اسپتال لایا گیا تو وہاں کوئی طبی عملہ موجود نہیں تھا جبکہ انھیں مختلف کمروں میں بھیجا گیا جہاں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا۔

    لڑکی کے والد ناظم نے بتایا کہ جب وہ لوگ اسپتال چھوڑ کر نکلنے لگے تو انھوں نے دیکھا کہ ڈاکٹرز اور عملہ کرکٹ میچ کھیل رہا ہے اور کئی بار درخواست کے بعد بھی لڑکی کو طبی امداد دینے کے لیے کوئی نہیں آیا۔

  • 5 سالہ بچی کی جبری شادی، وفاقی شرعی عدالت کا از خود نوٹس

    5 سالہ بچی کی جبری شادی، وفاقی شرعی عدالت کا از خود نوٹس

    اسلام آباد: بلوچستان میں 5 سالہ بچی سے جبری شادی پر وفاقی شرعی عدالت نے از خود نوٹس لے لیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ 5 سالہ بچی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے بلوچستان میں 5 سالہ بچی سے جبری شادی پر از خود نوٹس لے لیا، 5 سالہ بچی کی جبری شادی کا واقعہ بلوچستان کے علاقےخضدار میں رپورٹ ہوا تھا۔

    وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انور نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا واقعہ ہماری شریعت کے سخت خلاف ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، 5 سالہ بچی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ نکاح خواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    شرعی عدالت نے بلوچستان حکومت سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس شریعت کورٹ نے بچوں کی شادی کو غیر اسلامی و آئین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

  • حیدرآباد میں  5 سالہ بچی  مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    حیدرآباد میں 5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    حیدرآباد : نواحی علاقے میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تاہم کمسن بچی سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    ورثا نے الزام لگایا کہ ہماری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، بچی سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہوگی۔

    سٹی پولیس کا کہنا تھا کہ بچی سے زیادتی کے شواہد ملے تو قانونی کارروائی ہوگی۔

    مبینہ زیادتی وتشددکےواقعہ کے بعدایم پی اےناصر قریشی اسپتال پہنچ گئے اور ورثہ کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

    اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے 5سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بچیوں کےساتھ زیادتی،قتل کےملزم کسی رعایت کےمستحق نہیں،ایس ایس پی حیدرآباد ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔

  • کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔ بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

    پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لیا ہے، گھرمیں باپ اور 2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں،ایک بیٹا گھر سے فرار ہے،تلاش کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

  • داعشی خاتون کی قید میں کمسن بچی پیاس کی شدت سے ہلاک

    داعشی خاتون کی قید میں کمسن بچی پیاس کی شدت سے ہلاک

    برلن : جرمن پولیس نے جنگی جرائم میں ملوث ایک خاتون کو عدالت میں پیش کیا ہے جس پر کمسن بچی کو گرمی میں پیاس سے ہلاک ہونے کےلیے چھوڑنے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی عدالت میں عالمی دہشت گرد تنظٰم داعش کی ایک رکن کو پیش کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ ان نے پانچ سالہ بچی کو شدید گرمی میں پیاس کی شدت سے مرنے کےلیے چھوڑ دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 27 سالہ جنیفر ڈبلیو سنہ 2014 میں عراق گئی تھی جہاں اس نے داعش میں خود ساختہ طور پر شمولیت اختیار کی اور اخلاقی پولیس کا حصّہ بن گئی تھی۔

    استغاثہ کے مطابق جنیفر کا کام داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں گشت کرکے خواتین کا برتاؤ اور لباس چیک کرنا تھا کہ وہ داعش کے اصولوں کے تحت ہے یا نہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران ملزمہ کے پاس کلاشنکوف، ایک پستول اور دھماکا خیز جیکٹ موجود ہوتی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2015 میں خاتون کا شوہر داعش کے زیر قبضہ علاقے موصل میں ایک بچی کو غلام کے طور پر خرید کر لایا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جب بچی بیمار ہوئی تو اس نے بستر گیلا کردیا جس پر ملزمہ کا شوہر طیش میں آگیا اور بچی کو سخت گرمی میں گھر کے باہر زنجیروں سے باندھ دیا جہاں وہ پیاس کی شدت سے مرگئی۔

    جرمنی کی عدالت میں ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے ظالمانہ اقدام میں اس کا ساتھ دیا اور بچی کو بچانے کی کوشش بھی نہیں کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنیفر ڈبلیو کو قتل اور ہتھیار رکھنے کے الزامات کا سامنا بھی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنیفر کو ترک پولیس نے انقرہ میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ جرمن سفارت خانے میں اپنے کاغذات کی تجدید کروانے گئی تھی۔

    ترک پولیس نے ملزمہ کو جرمن پولیس کے حوالے کردیا لیکن جرمن پولیس نے اسے ناکافی ثبوتوں کی بناء پر رہا کر دیا تھا تاہم جون میں پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کیا جب وہ شام جانے کی کوشش کررہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ملزمہ پر الزام ثابت ہوگئے تو اے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔