Tag: 5 سالہ کارکردگی رپورٹ

  • وزیراعلیٰ سندھ نے تمام وزرا سے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعلیٰ سندھ نے تمام وزرا سے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام وزر ا سے 5 سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کون سی وزارت نے کیا کام کیا عوام کو بتایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی اور کہا 5سال کے دوران کیا کام کئے گئے رپورٹ دی جائے۔

    مراد علی شاہ نے وزراکو ون پیج کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا 5سال کی کارکردگی کونسی وزارت نے کیا کام کیا عوام کوبتایا جائے گا۔

    وزراکی کارکردگی رپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایوان میں اہم خطاب کریں گے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نےصوبائی وزرا کی 5 سالہ کارکردگی کی پر رپورٹ جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ میں 5 سال کے دوران سب سے زیادہ کرپشن محکمہ خزانہ میں ہوئی۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ پچھلے 14 برس سے مراد علی شاہ کے پاس ہے، سندھ میں پنشن فنڈز میں گھپلے، جعلی ٹھیکے، گندم کی چوری اور جعلی اشتہارات جیسے فراڈ مشہور ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی کی کرپشن، بیڈ گورننس نے سندھ کا ہر ادارہ تباہ کردیا، صوبائی وزراکی کارکردگی پر خطاب وہ کریں گے جن کا اپنا کوئی کردار نہیں، ناقص کارکردگی کی وجہ سے پیپلز پارٹی چند علاقوں تک محدود ہوگئی ہے۔

  • سپریم کورٹ : سندھ حکومت نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

    سپریم کورٹ : سندھ حکومت نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

    کراچی : سندھ حکومت نے 5 سال کی کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے ستمبر 2013 سے اب تک جرائم پیشہ افراد کیخلاف 17ہزار سے زائد آپریشن کئے۔

    پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 80 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 450 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 15 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق سنگین نوعیت کے 105 کیسزفوجی عدالتوں کو بھیجے گئے، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں پولیس کو غیرسیاسی کرنے کیلیے مؤثر اقدامات کیے گئے اور خلاف ضابطہ ترقی پانے والے اور ڈیپوٹیشن افسران کو واپس بھیجا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں 10 لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ہیں، ان غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف 15سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے، 2896 افغان باشندوں کو گرفتار کیاگیا۔

    ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے 1500 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔