Tag: 5 سال مکمل

  • آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 5 سال مکمل ہونے پر کشمیر کے رہائشیوں کا اظہار خیال

    آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 5 سال مکمل ہونے پر کشمیر کے رہائشیوں کا اظہار خیال

    کشمیر کے رہائشیوں نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 5 سال مکمل ہونے پر کہا پانچ سال پہلےجوواقعہ رونماہواوہ پاکستان کےلیےبہت بڑی جیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 5 سال مکمل ہونے پر رہائشیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27فروری 2019 کو پاکستان کی تاریخ کاایک یادگار واقعہ پیش آیاجب ہماری افواج نےدشمن کی اینٹ کاجواب پتھرسے دیا، پاک فضائیہ کےجانبازوں نےبھارت کے2 طیاروں کو مارگرایااوراس دوران انڈین ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زیر حراست لیا گیا۔

    کشمیر کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ”اگلی بار کوئی دشمن جب پاکستان آنے کا سوچے تو اسے پتا ہونا چاہیے کہ ہم ہر وقت تیار ہیں، 5 سال پہلے جو واقعہ رونما ہوا وہ پاکستان کے لیے بہت بڑی جیت ہے۔”

    ایک رہائشی نے کہا کہ افواج پاکستان نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر اور مضبوط فوج ہے اور پاک فضائیہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرناجانتی ہے۔

    پاک فوج اور پاک فضائیہ کشمیری بھائیوں کےساتھ ہےاورہرقدم پر ان کا ساتھ دے گی، آئندہ کبھی انڈیاایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔