Tag: 5 ملزمان

  • سانحہ 9 مئی : سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    سانحہ 9 مئی : سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    راولپنڈی: : نو مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہونے والے 5 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    16 ایم پی او احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ہیں ، پانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں9مئی کا مقدمہ درج ہیں۔

    ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظورکی تھی۔

    انسداددہشتگردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد ملزمان کو رہاکیا گیا اور رہائی کے فوراً بعد ایازعباسی اور سیف اللہ سمیت13 ملزمان کو دوبارہ حراست میں لیاگیا۔

    سپریم کورٹ نے اےٹی سی نے گزشتہ روز 20 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • فیصل آباد : 5  ملزمان کی اغواء کے بعد لڑکی  سے اجتماعی زیادتی

    فیصل آباد : 5 ملزمان کی اغواء کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    فیصل آباد : جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نے لڑکی کواغوا کرنے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کاایک اورواقعہ رپورٹ ہوا ،جہاں جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نےلڑکی کواغوا کرنے بعداجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے لڑکی کو ملزم نعمان نے چار ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کےزورپراغواکیاتھا، ملزمان نےلڑکی کو گھرلےجا کراجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔ لڑکی کےاہلخانہ کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔

    پولیس نے تھانہ جھنگ باز میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    یاد رہےگزشتہ روز بہاولپور میں زیادتی کا شکار لڑکی نے پولیس کی روایتی بے حسی سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی، غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی محنت کش کی بیٹی طاہرہ کو بااثر افراد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    مزید پڑھیں : بہاولپور میں زیادتی کا شکار لڑکی کی خودکشی

    واقعے کی رپورٹ درج کروانے والد متعلقہ تھانے پہنچا اور اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست دی مگر بااثر افراد ہونے کی وجہ سے پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا اور متاثرہ خاندان کو چوکی کے چکر کٹواتے رہے۔

    والد کا کہنا ہے کہ پولیس کی بے حسی اور ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر بیٹی نے اسپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ہ ڈی پی او بہاولپور نےفوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم لقمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

    فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ڈی پی او بہاولپور نےفوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم لقمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے ساتھ متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او،چوکی انچارج بھی پابند سلاسل ہیں۔