Tag: 5 پاکستانی جاں بحق

  • قطر میں عمارت گرنے سے 5 پاکستانی  جاں بحق

    قطر میں عمارت گرنے سے 5 پاکستانی جاں بحق

    دوحا : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عمارت گرنے سے 5 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے، پانچوں نوجوانوں کی میتیں پاکستان بجھوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عمارت گرنے سے 5 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ذیشان عزیز عرف شانی،مظہرجمال اورعظیم ساکن ڈھاب جبکہ احسن ریاض کا تعلق تھنیل کمال اورعدیل کا تعلق قصبہ اٹھوال سے ہے۔

    ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والے پانچوں نوجوانوں کی میتیں عمارت کے ملبہ سے نکالنے کے بعد دوحہ ہسپتال کے سرد خانہ میں منتقل کر کے پاکستان بجھوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نوجوانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا، ورثاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیاروں کی میتیں جلد از جلد آبائی وطن روانہ کی جائیں۔

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ بدھ کو دوحہ میں ایک سات منزلہ عمارت گرنے کے بعد متعدد ہلاکتیں ہوئیں، گرنے والی عمارت میں "کئی پاکستانی، مصری اور فلپائنی خاندان” مقیم تھے۔

  • سعودی عرب:عمارت میں آتشزدگی، 5 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب:عمارت میں آتشزدگی، 5 پاکستانی جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے، صدر ممنون حسین اور وزیرِاعظم نوازشریف نے واقعے پر اظہارِ افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق فلیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے باعث پورے فلیٹ میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئی، آگ عمارت کے مختلف حصوں میں پھیل گئی، آگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    صدرممنون حسین نے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیرِ اعظم نوازشریف نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی سفارتخانے کو جسد خاکی وطن واپس لانے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیرِاعظم نے آتشزدگی سے متاثرعمارت سے نکالے جانے والے پاکستانیوں کی ضروریات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔