Tag: 5 ڈاکو ہلاک

  • لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4  ڈاکو ہلاک

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

    لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک خاتون سمیت پانچ ڈاکو مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، پولیس نے گرین ٹاؤن میں واقع گھر پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان سنگین وارداتوں اور جرائم میں ملوث تھے، یہ ڈکیت گروہ گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیکر رہائش پذیر تھا، ڈاکوؤں کو ٹریس کر کے رات گئے چھاپہ ماراتو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ ایک ہفتے میں بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے کی 3 وارداتیں کر چکا تھا اس گینگ نے پولیس یونیفارم، سرکاری اداروں کی وردیوں میں متعدد وارداتیں کیں۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، 2فرار

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، 2فرار

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ 2ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ ملزمان گھرمیں داخل ہوئے تو اُس وقت تمام گھر والے سو رہے تھے، ملزمان نے بھائی پر تشدد کیا،میرے ہاتھ باندھ دیئے۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے، کمرے کی کھڑکی کا شیشہ توڑا، ڈاکوؤں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی گھر والوں کویرغمال بنایا۔

    ڈاکو پہلے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں الماریوں سے سامان نکالتے رہے اور تمام کمروں کی تلاشی لی، زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فون اُٹھالئے۔

    پڑوسیوں نے 15پر اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، اس دوران مقابلہ ہوا جس میں 5ڈاکو ہلاک کردیئے گئے، جبکہ 2ساتھی فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے دلدارعمرانی گوٹھ میں مقابلے میں 4زخمیوں سمیت7ملزمان کوحراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان کی شناخت ہوگئی، ملزمان کا تعلق موٹرسائیکل لفٹر گروہ سے ہے، مقابلے میں بلال،طارق، ممتاز اورخالد زخمی ہوئے، آصف، رزاق اورعامر کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔

    ملزمان کی نشاندہی پرچھپائی گئی 12موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گرفتار ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ملزمان نے موٹرسائیکلیں لفٹنگ کیلئے گروہ بنا رکھا تھا۔

    چوری شدہ موٹر سائیکلیں سندھ اور بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔