Tag: 5 کشمیری نوجوان شہید

  • بھارتی فوج نےشوپیاں میں 5 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

    بھارتی فوج نےشوپیاں میں 5 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت پراحتجاج کرنے والے شہریوں پربھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں، آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کررکھی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ کے دوران 21 کشمیری شہید

    کشمیر میڈیا سروس نے دو روز قبل رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں جولائی کے ماہ میں 21 نہتے کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کشمیری کوزخمی کیا۔

    بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اورمحاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو سری نگرجیل سے نئی دہلی کی تہار جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید جبکہ خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ کشمیری نوجوان شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہدا میں میں داؤد صوفی، ماجدڈار، محمد اشرف، عادل میراوریوسف راٹھورشامل ہیں۔

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اور جھڑپیں ہوئیں جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پرشاٹ گن پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے 19 جون کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے ضلع پلواما میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کونئی جلا بخشی‘ شہبازشریف

    کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کونئی جلا بخشی‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم وجبرسے حق خودارادیت کی تحریک کودبایا نہیں جاسکتا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی برادری خاموش ہے، بھارتی افواج کے ظلم پرعالمی ضمیر کو بیدارہونے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مظالم کشمیریوں کوحق خودارادیت سےمحروم نہیں رکھ سکتے جبکہ بھارتی حکومت گولیوں سے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ انٹرنیٹ ، موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائی‘ 3 کشمیری نوجوان شہید

    خیال رہے کہ 19 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔